پاکستان کو بالواسطہ جنگ بند کر دینے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی وارننگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

پاکستان کو بالواسطہ جنگ بند کر دینے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی وارننگ

لکھنو
پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کو ایک واضح اور صاف گو پیام میں یہ انتبادہ دیا کہ اس ملک(پاکستان) کی جانب سے چلائی جانے والی بالواسطہ جنگ سے نمٹنے کے لئے ہندوستان ایسے سر گرم اقدامات کرے گا جن سے حالات بدل جائیں گے اور ان پر قابو پالیاجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی بات چیت کے لئے پاکستان کو چاہئے کہ وہ پہلے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور دہشت گردوں کو در انداز کرنے کا عمل بند کرے۔ منوہر پاریکر نے جو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بالواسطہ جنگ کے بارے میں یہ کہا کہ جو بھی واقعات پیش آرہے ہیں حکومت کا موقف اس بارے میں انتہائی واضح ہے ۔ ہم نے ایک موقف اختیار کیا ہے تاہم میں آپ کو یہ بتانا نہیں چاہتا کہ وہ کیا کاروائی ہے جو ہم کررہے ہیں۔ حقیقی اعداد و شمار کے بارے میں6مہینوں میں آپ فرق دیکھنے کے موقف میں ہوں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اگر بالواسطہ جنگ مسلط کرنے کے لئے کوئی کوشش کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ہم حالات کو بدلنے اور ان پر قابو پانے کے لئے پہل کریں گے ۔ یہ اقدامات کس نوعیت کے ہوں گے ان کا اظہار پریس کانفرنس میں نہیں کیاجاسکتا ۔ وہ یہ یقین دلا سکتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ دشمن بالواسطہ جنگ میں کوئی دلچسپی نہ دکھائے یا اس میں اس کی دلچسپی کم ہوجائے ؟ یو این آئی کے بموجب منوہر پاریکر نے یہ اعتراف کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی سرحد پر ہنوز جاری ہیں۔ اگرچہ حقیقی خط قبضہ پر اس میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سفارتی دباؤ کے ساتھ ساتھ کئی سرگرم اقدامات شروع کئے ہیں اور ان کے نتائج اگلے6مہینوں میں ظاہر ہوں گے ۔ منوہر پاریکر نے جو اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں کہا کہ ہماری کاوشوں کے بین الاقوامی سرحد پر نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہم نے اس سال گزشتہ سال کے مقابلہ میں70فیصد زیادہ در اندازوں کو جنہیں دہشت گرد بھی قرار دیاجاسکتا ہے ، گولیاں مار کر دڈھیر کردیا ہے ۔
اگرچہ وزیر دفاع نے بین الاقوامی امور سے متعلق بیشتر سوالات کے جواب دینے سے انکار کردیا تاہم یہ کہا کہ گرما کے موسم تک انتظار کیجئے آپ کو نتائج مل جائیں گے ۔ چین کی مسلسل در اندازی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ موجودہ مسئلہ کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے اور بات چیت جاری ہے۔ ان دہشت گردوں کے بارے میں جنہوں نے سال نو کے موقع پر گجرات کے قریب خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا ، اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا تھا کہ دہشت گردوں نے زہر کھالیا ہے ۔انہوں نے صرف اتنا کاہ تھا کہ دہشت گرد ہمیشہ اپنے ساتھ سائینائیڈ رکھتے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ انہوں نے اسے نگل لیا ۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ فوج میں بھرتی کے لئے ریالی کے دوران کسی واقعہ سے گریز کے لئے بہت جلد آن لائن رجسٹریشن سسٹم شروع کیاجائے گا ۔ اس آن لائن سسٹم کی آزمائش اس مہینے کے اواخر میں کی جائے گی۔ ہم نوجوانوں کو ان کی اہلیت کی بنیاد پر درج رجسٹر کریں گے جنہیں مرحلہ وار بنیاد پر طلب کیاجائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفاعی خریداریوں کے سلسلہ میں کسی درمیانی آدمی یا کمیشن ایجنٹ کے دخل کی اجازت نہیں ہوگی ۔وزارت دفاع ، دفاعی سامان کی خریداری کے طریقے تجویز کرنے کے لئے ٹیکنیکل اڈوائزر کا تقرر کررہی ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈس کے مسائل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی امور پر توجہ دی گئی ہے ۔

نئی دہلی سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے ملک میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کے باوجود جمون و کشمیر میں بالواسطہ جنگ میں مدد کررہا ہے ۔ آرمی ڈے سے قبل سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سہاگ نے کہا کہ دہشت گردوں کے حالیہ حملے نہ صرف ان کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اس بات کی بھی یاددہانی کراتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کا انفراسٹرکچر محفوظ طور پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود اپنے عوام کی ہلاکتوں کے باوجود جموں و کشمیر میں بالواسطہ جنگ کو پاکستان کی مدد اور تائید مسلسل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان ، پاکستان علاقہ کی تبدیلی ہوتی ہوئی صورت حال سے بھی نمٹنے کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر میں حالیہ اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا کہ سیکوریٹی کے مستحکم ماحول کی وجہ سے انتخابات کا کامیاب انعقاد عمل میں آسکا اور رائے دہندوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ یہ چیز انسدا د دراندازی گرد اور دہشت گردی کی کاررائیوں سے نمٹنے میں فوج اور دیگر سیکوریٹی فورسس کی بلا تکان کوششوں خے موثر ہونے کو ظاہر کرتی ہے ۔ ہم نے جاریہ سال جموں و کشمیر میں110دہشت گردوں کو غیر موثر کیا ہے ۔ جب کہ گزشتہ سال صرف65کو بے اثر بنایا گیا تھا۔ فوجی سربراہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہندوستان کی سرحدوں پر سرگرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی اسے لاحق خطرات اور چیلنجس کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ علاقائی یکجہتی کو یقینی بنانے کے مطالبات24گھنٹے وقف ہونے اور چوکسی برتنے کے متقاضی ہٰں ۔ مستقبل قریب کے لئے اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا کہ بالخصوص شمالی اور شمال مشرقی سرحدوں انفراسٹرکچر کی ترقی اور چین سے لاحق خطرہ کا مقابلہ کرنے ماؤنٹین اسٹرائیک کا رپس کا قیام ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ صلاحیتوں میں حائل ایک بڑے خلاء کو دور کیاجاسکے۔
علیحدہ اطلاع کے مطابق فوجی سربراہ نے کہا کہ ہند۔جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے متعلق سوال پر جنرل سہاگ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لئے مستحکم ماحول ہو، تمام سیکوریٹی فورسس نے کئی ماہ تک بلا تکان کام کیا تھا ۔ انسانی وسائل کو فوج کے لئے سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا تو جہ کا طالب شعبہ ہے ۔ راشن، کپڑوں اور اسٹورس کے معیار میں گزشتہ برسوں میں زبردست بہتری ہوئی ہے ، تاہم کافی کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔

Defence Minister Manohar Parrikar warns Pakistan of 'proactive steps' to stop proxy war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں