فلسطین سے متعلق شاہ عبداللہ کے منصوبے پر قائم ہیں - عرب وزرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

فلسطین سے متعلق شاہ عبداللہ کے منصوبے پر قائم ہیں - عرب وزرا

قاہرہ
سعودی پریس ایجنسی
عرب وزرائے خارجہ نے فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لئے عرب فارمولے کو دوبارہ پیش کرنے کی حمایت کردی اور خادم حرمین شریفین امن منصوبے سے دستبردار نہ ہونے کا عزام ظاہر کردیا ۔ عرب وزرائے خارجہ نے غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لئے سلامتی کونسل کے سامنے نئی عرب قرار داد دوبارہ پیش کرنے کے لئے عالمی تائیدو حمایت حاصل کرنے کی خاطر رابطوں اور مشوروں کی تاکید کردی۔ اس مقصد کے لئے کویت، ماریطانیہ، اردن ، مصر، مراکش، فلسطین کے نمائندے اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل باقاعدہ مہم چلائیں گے ۔ یہ فیصلے جمعرات کو قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے دوران کئے گئے ۔ عر ب وزرائے خارجہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق سویڈن کے فیصلے نیز برطانیہ، آئر لینڈ ، اسپین، فرانس ، پرتگال اور اٹلی کے ارکان پارلیمنٹ کی سفارشات و عزائم پر قدرومنزلت کا اظہار کیا۔ عرب وزراء نے اسرائیل کو یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے سنگین نتائج سے بھی خبر دار کیا۔ مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی بستیوں اور القدس کے اسلامی عرب تشخص کو مٹانے والے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ۔ فلسطینی اتھاریٹی کے لئے ماہانہ100ملین ڈالر کے مالیاتی نیٹ ورک کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

Arab ministers standstill on Saudi King Abdullah's plan on palestine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں