اوباما کا متوقع دورہ ہند - مودی کے کامیاب دورۂ امریکہ کا ثمر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

اوباما کا متوقع دورہ ہند - مودی کے کامیاب دورۂ امریکہ کا ثمر

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر بارک اوباما کا دورہ ہند، وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہائی کامیاب دورہ امریکہ کا ثمر ہوگا ۔ نامزد امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ راہول ورما نے یہ بات کہی ۔ اس کو ہند۔ امریکہ تعلقات میں دوبارہ توانائی حاصل کرنے کا ایک واضح اور پرجوش وقت قراردیا ۔ صدر بارک اوباما جنوری میں ہندوستان کا ایک تاریخی دورہکریں گے اور وہ ہندوستان کی یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے اپنے ملک کے پہلے امریکی صدر بنیں گے اور2مرتبہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے واحد موجودہ امریکی صدر ہوں گے ۔ ورما نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان سے کل ان کی سماعت کی توثیق کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اوباما کادورہ ، ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہائی کامیاب دورہامریکہ کا نتیجہ ہوگا اور تھوڑا ساشبہ ہے کہ ان دونوں ممالک کے تعلقات میں دوبارہ توانائی پید اہوگی جو اگلی سطح تک ہماری شراکت میں تجدید کردہ جوش و خروش کا باعث ہوگی ۔ 45سالہ ورما نے کہا کہ اگر توثیق ہو تو وہ اولین ہندوستانی امریکی ہوں گے جو نئی دہلی میں اعلیٰ امریکی سفارتکار بنیں گے ۔ وہ نینسی پاول کے جانشین ہوں گے جنہوں نے رواں برس کے اوائل میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ورما نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ امریکہ کی اسٹراٹیجک پارٹنر شپ ایک پر امن خوشحال دنیا کے مشترکہ نظریہ اور جمہوری اقدار میں شراکت کی جڑ ہے ۔

Obama is expected to visit India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں