تلنگانہ میں 2500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری - ابو ظہبی لولو گروپ کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

تلنگانہ میں 2500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری - ابو ظہبی لولو گروپ کا منصوبہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
مشرقی وسطیٰ میں ریٹیل کاروبار کرنے والے ابو ظہبی کے لولو گروپ نے آئندہ ایک سال کے دوران ریاست تلنگانہ میں2500کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنائے ہیں ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ تلنگانہ حکومتکے ایک وفد نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ اور کمشنر محکمہ انڈسٹریز جیش رنجن کی قیادت میں گروپ کے صدر نشین یوسف علی ایم اے سے ملاقات کی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ابو ظہبی کے اس گروپ نے تلنگانہ میں تین پراجکٹس میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے جن میں ایک فروٹ اور ویجیٹیبل پراسسنگ یونٹ، انٹی گریٹیڈ میٹ پراسسنگ یونٹ اور حیدرآباد میں ایک شاپنگ مال شامل ہیں۔ گروپ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم تفصیلی پراجکٹ رپورٹس کے ساتھ آئند ہ ماہ حیدرآبادکا دورہ کرے گی ۔ گروپ نے تلنگانہ میں اپنے پراجکٹس کے لئے حکومت سے مدد کی خواہش کی ہے جن میں مناسب اراضیات اور مختلف منظوریوں کا حصول شامل ہیں۔ مشرقی وسطیٰ میں اس گروپ کی تقریباً100ہائپر مارکٹس ہیں، جن کاٹن اوور تقریباً5ملین امریکی ڈالر ہے ۔ وزیر راما راؤ ، محکمہ انڈسٹریز کے اشپیل چیف سکریٹری پردیپ چندر، جیش رنجن کے علاوہ صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک وفد نے کل دوبئی میں اسمارٹ سٹی کا دورہ کیا تھا۔

LuLu Group plans to invest Rs. 2500 crore in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں