سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی فلک نما پیلیس حیدرآباد میں شادی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-19

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی فلک نما پیلیس حیدرآباد میں شادی

Arpita-Khan-Marries-Aayush-Sharma
بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی بزنس مین آیوش شرما کے ہمراہ یہاں کی تاج فلک نما ہوٹل میں شادی انجام پائی۔ تقاریب کا شام 4:30بجے تہذیبی ورثہ کی حامل ہوٹل کو بارات کی آمد سے آغاز ہوا ۔ بارات میں گھوڑیاور دو بینڈس شامل تھے جن میں ایک دہلی کا اور ایک حیدرآباد کا تھا۔ بعدازاں جئے مالا منعقد ہوئی اور دولہا دلہن کے پھیرے انجام دیے گئے ۔ رات میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ پنجابی ہندو روایات کے مطابق شادی کی رسومات انجام دی گئیں۔ سلمان کے والد سلیم خان ، والدہ سلمیٰ ، بھائیوں ارباز، سہیل اور دیگر ارکان خاندان نے باراتیوں کا استقبال کیا ۔ تقریب میں بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے کئی بڑے فلمی ستاروں کے علاوہ سیاستدانوں وصنعتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ہوٹل کے اطراف و اکناف سخت سیکوریٹی کے باعث یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کن کن فلمی ستاروں نے شرکت کی اور کس نے نہیں۔ پولیس نے بیرونی سیکوریٹی سنبھالی جب کہ اداکار کے شخصی محافظوں نے ہوٹل کے اندر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے۔ فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ہوٹل کے اطراف واکناف نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

Salman Khan's Sister Arpita's Weds businessman Aayush Sharma at Falaknuma Palace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں