وزیر اعظم سنگھ پریوار کو تفرقہ پردازی سے روکیں - سی پی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

وزیر اعظم سنگھ پریوار کو تفرقہ پردازی سے روکیں - سی پی آئی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی پی آئی نے آج کہا کہ جب نریندر مودی نے یہ کہا تھا کہ ہندوستانی مسلمان ملک کے لئے جئیں گے اور مریں گے تو انہوں نے ایک وزیر اعظم کی طرح بات کی تھی ، لیکن انہیں قومی اتحاد کے اپنے پیام کی تائید میں سنگھ پریوار کو فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنے سے روکنا چاہئے ۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ انہوں(مودی) نے ایک وزیر اعظم کی طرح بات کی تھی، لیکن ان کے الفاظ کو عملی جامہ بھی پہنایاجانا چاہئے ۔ کیوں کہ سنگھ پریوار مذہبی تفرقہ پیدا کرنے مختلف مسائل اٹھاتا رہا ہے اور اب اس نے کشیدگی پیدا کرنے نام نہاد’’لو جہاد‘‘ کا مسئلہ اٹھایا ہے ۔ آر ایس ایس اور بی جے پی نے ایک بڑی مہم شروع کررکھی ہے ۔ وزیر اعظم کو ان طاقتوں کو روکنا چاہئے ۔ مودی کے مجوزہ دورہ امریکہ کے بارے میں سدھاکر ریڈی نے کہا کہ حکومت کو بات چیت کے دوران محتاط رہنا چاہئے اور حکمت عملی شراکت داری کو توسیع دینے کے امریکی جال میں نہیں پھنسنا چاہئے ۔ امریکہ اس بہانے سے ہندوستان کو قدیم نیو کلیر ری ایکٹر فروخت کرسکتا ہے۔ جو شاید تقریباً دو دہائیوں سے استعمال نہیں ہوئے ہوں گے ۔ ہندوستان کے برقی شعبہ کی مدد کے نام پر امریکہ ہندوستان کو ایسے ری ایکٹرس قبول کرنے پر مجبور کرسکتا ہے ۔ ہم ابھی بھی اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ دفاعی شعبہ کے لئے کیا ایجنڈا ہے ۔ امریکہ کے ساتھ ہمارا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجا نے کہا کہ امریکہ نیوکلیر واجبات قانون کی دفعات کو تحلیل کرنے ہندوستان پر دباؤ ڈالتا رہا ہے ، جس سے امریکی کمپنیوں کو ہندوستانی مفادات کو نقصان پہنچانے میں مدد ملے گی ۔

CPI asks Modi to rein in hate-peddlers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں