حیدرآبار سے 350 عازمین حج جدہ روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

حیدرآبار سے 350 عازمین حج جدہ روانہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-15

منصف نیوز بیورو
350عازمین حج بذریعہ طیارہ آج4بجے راجیو گاندھی ایر پورٹ شمس آباد سے روانہ ہوئے ۔ یہ فلائٹ جس کا وقت صبح11:30بجے تھا، تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ محمد محمود علی نے حاجیوں کے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا قبل ازیں حج ہاؤز نامپلی میں عازمین حج کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست محمد محمود علی نے عازمین حج سے گزارش کی کہ وہ اللہ تعالیٰ سے عالم اسلام کے مسلمانوں، بالخصوص ہمارے ملک اور علاقہ تلنگانہ کی ترقی اور جموں و کشمیر کے سیلاب کے متاثرین کے ساتھ ساتھ ان کی درازی عمر اور انہیں بیماریوں سے بچنے کے لئے دعا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت نے علاقہ تلنگانہ کے مسلمانوں کے لئے اسی سال2014-15کے بجٹ میں1000کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کابینہ میں وقف بورڈ کو عدالتی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جلدی ہی اس سلسلہ میں سرکاری اعلامیہ جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت مسلمانوں کو12فیصد تحفٖظات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت غریب لڑکیوں کی شادی کے اخراجات کے لئے 51000ہزا روپے رقم جاری رکے گی۔
آئندہ5سال کے دوران تقریباًڈیڑھ لاکھ تا دو لاکھ غریب لڑکیوں کی شادیاں کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو حج کے دوران عبادتوں میں مصروف رہنا چاہئے ۔ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ حج کے دوران کثرت سے درود شریف پڑھتے رہیں اور مدینہ منورہ کی زیارت کے موقع پر ذکر اللہ اور درود کا ورد کرتے رہیں۔ انہوں نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ حج کے دوران کثرت نمازیں پڑھتے رہیں۔ حج میں ایک نماز پڑھنے پر ایک لاکھ نماز پڑھنے کا ثواب ہوتا ہے ۔ چنانچہ حج کے دوران نماز پڑھ کر ایک کروڑ50لاکھ نمازوں کا ثواب حاصل کرسکیں گے ، جب کہ ہم کو زندگی تمام نماز پڑھنے پر بھی اتنے نمازوں کا ثواب نہیں ملتا۔ رکن اسمبلی ٹی آر ایس عامر شکیل ، ٹی آر ایس کے سینئر قائد سلطان قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے خیر مقدمی تقریر کی ۔ اس موقع پر اسپیشل آفیسر وقف بورڈ ، جلال الدین اکبر ایگزیکیٹیو آفیسر عبدالحمید ، اور محکمہ کسٹمس کے علاوہ دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں