شاردا گرو پ - دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اسکیم چلانے کا ثبوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

شاردا گرو پ - دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اسکیم چلانے کا ثبوت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
شاردا گروپ کی کمپنیوں کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد ایس ایف آئی او نے آج کہا کہ تحقیقات کے دوران پایا گیا کہ شاردا گروپ فرم کی جانب سے دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اسکیم چلائی جارہی تھی ۔ اس گروپ کے خلاف کئی قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اس تحقیقات میں پایا گیا کہ یہ گروپ نئے سرمایہ کاروں سے رقومات حاصل کرتے ہوئے کمپنی کے قدیم سرمایہ کاروں میں رقومات تقسیم کررہا تھا جب کہ اسے سرمایہ کاروں کی دولت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو تقسیم کرنا تھا ۔ یہ ایک قسم کی دھوکہ دہی پر مبنی اسکیم ہے۔ وزارت کا رپوریٹ امور نے ایس ایف آئی او تحقیقات کی بنیاد پر کہا کہ کمپنی کے منتظمین و دیگر کی جانب سے کمپنی ایکٹ، سیبی ایکٹ کے علاوہ تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ جو کمپنیان سیبی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حصول سرمایہ اسکیمات چلاتی ہیں، ان کے خلاف کمپنی ایکٹ کے علاوہ سیبی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں طویل مدتی سزائے قید بھی ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے قوانین جیسے چٹس اور رقومات کی لین دین اسکیم (تحدیدات) قانون کے تحت قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ اور ضروری شواہد کو سی بی آئی کے علم میں رکھاجائے گا تاکہ تحقیقات کے دوران مکرررات سے بچا جاسکے ۔ اس اسکام میں جہاں مغربی بنگال اور اس کی پڑوسی ریاستوں کے لاکھوں سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے ہزارہا کروڑ روپے کی غیر قانونی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ یہ اسکام رواں برس کے شروعات میں منظر عام پر آیا تھا اور اس میں سیاسی ہاتھ ہونے کا بھی شبہ کیا جارہا ہے ۔ یہ اسکام مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی زیر قیادت حکومت کے لئے مشکلات کا باعث بنا ہے ۔

Widespread fraud by Saradha group: probe agency

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں