داعش کے ابھرنے کے لئے مغرب ذمہ دار - ایرانی فوجی سربراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-14

داعش کے ابھرنے کے لئے مغرب ذمہ دار - ایرانی فوجی سربراہ

عراق میں سنی شدت پسند تنظیم اسلامی ریاست کے خلاف امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی طرح کا تال میل ممکن نہیں ہے ۔ ایران کے فوجی سربراہ مسعود جزائری نے کہا کہ اسلامی ریاست کے خلاف دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تال میل کی بات سوچی بھی نہیں جاسکتی کیونکہ ایران شدت پسند تنظیم کے خلاف کھڑا ہے جب کہ امریکہ کی وجہ سے ہی اسلامی ریاست وجود میں آئی ہے ۔ مسعود نے کہا کہ اس تنظیم کے جنگجو ایران کی سرحد تک بھی نہیں پہونچ سکتے اور اگر ایسا ہوا تو انہیں ایران کی مسلح فوج سے مقابلہ کرنا پڑے گا جو ان لوگوں کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ عراق میں اسلامی ریاست کے خلاف حملے کے لئے پرعزم امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اس تنظیم کے خلاف عراق و شام میں کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی سے نہیں ہچکچائے گا اور اس کے لئے امریکہ اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی نے کہا ہے کہ داعش نامی دہشت گرد تنظیم کو مشرق وسطی میں امریکہ سمیت بعض مغربی ممالک کی مدد سے تیار کیاگیاتھا۔ دولت اسلامیہ برائے عراق و شام اور دیگر انتہا پسند گروپ اب اپنے حمایتوں کے لئے بھی خطرہ بن رہے ہیں ۔ لاریجانی نے کہا داعش کو شام میں آپ نے کھڑا کیا تھا اور شام میں دہشت گردی آپ کی مدد و اعانت سے پیدا کی گئی ۔ ہم تویہ کہیں گے کہ عراق اور شام میں دہشت گردی کو نہ صرف مغرب نے مدد دی بلکہ خطہ میں ان کے اتحادیوں نے اس میں بہت تعاون کیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ مغرب نے دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار اپنا رکھے ہیں ۔ نیز کہا کہ اس ضمن میں ایران نے ایک واضح راستہ اختیار کررکھا ہے ۔ وہ مظلوکوں کی حمایت کرتا ہے ۔

The US and Israel are the Main Sponsors of ISIS, Deputy Chief of Staff of the Iranian Armed Forces Brigadier General Massoud Jazayeri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں