پاکستان میں 100اپوزیشن کارکنوں کو جیل بھیج دینے عدالت کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-14

پاکستان میں 100اپوزیشن کارکنوں کو جیل بھیج دینے عدالت کا حکم

پاکستان میں ایک عدالت نے آج غیر قانونی مظاہرے منعقد کرنے کے لئے اپوزیشن کے100کارکنوں کو جیل بھیج دینے کا حکم دیا جس کی وجہ سے دارالحکومت کے قلب میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھڑک اٹھا ۔ سابق کرکٹر عمران خان اور عالم دین طاہر القادری کی زیر قیادت مظاہرین گزشتہ چند ہفتوں سے حکومت کے ساتھ سخت تعطل میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ اپنے احتجاجی کیمپ کو اس وقت تک چھوڑنے سے انکار کررہے ہیں تاوقتیکہ وزیر اعظم نواز شریف مستعفیٰ نہ ہوجائیں ۔ آج100کارکنوں کو2ہفتے کے لئے جیل بھیجنے اس کے فیصلے کے خلاف بطور احتجاج ایک ہجوم اسلام آباد میں عدالت کے باہر جمع ہوگیا ۔ جن میں چند افراد نے ایک پولیس ویان کے ٹائر جلانے کی کوشش کی اور ’’جاؤ نواز جاؤ‘‘ کے نعرے لگائے ۔

Pakistani Court sends 100 activists to jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں