وزیر اعظم مودی کا دورہ امریکہ - 100 اسمارٹ شہروں کے قیام پر بات چیت متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

وزیر اعظم مودی کا دورہ امریکہ - 100 اسمارٹ شہروں کے قیام پر بات چیت متوقع

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ میں قابل تجدید توانائی، ریلویز ، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت حکومت کے اسمارٹ شہر منصوبہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بارک اوباما سے وزیر اعظم کی متوقع ملاقات سے یہ امید وابستہ کی جاسکتی ہے ۔ کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا ۔ آئی اے این ایس کے عہدیداروں سے معلوم ہوا کہ تجارت پر وزیر اعظم سب سے زیادہ توجہ مرکوز کریں گے ۔ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ 26ستمبر کو متوقع ہے اسی دورہ میں29-30ستمبر کو امریکہ کے صدر بارک اوباما سے دو روزہ سربراہوں کے اجلاس میں ملاقات کریں گے ۔ یہ ملاقات واشنگٹن میں متوقع ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان میں100اسمارٹ شہر متعارف کروانے کامنصوبہ رکھتے ہیں اس منصوبہ کی تکمیل کے بعدگاؤں کے باشندوں کی جانب سے میٹرو شہر وں پر جو دباؤ بڑھ رہا ہے اس میں کافی حد تک کمی آئے گی ۔ دونوں فریقوں سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ صحت، قابل تجدیدتوانائی، ریلوے ، بہتر ماحول بنانے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے ۔ امریکہ خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری پر زور دے رہا ہے ۔ ہندوستان سے اپنے تعلقات کو مضبوب بنانے کے لئے امریکہ مستقبلق ریب میں100ارب ڈالر سے لے کر500ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کرسکتا ہے ۔ قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنا واقعی بڑے منافع کا سودا ہوگا ۔ خاص کر مودی حکومت کے ساتھ کیونکہ مودی حکومت نے قابل تجدید توانائی بالخصوص شمسی توانائی پر توجہ مرکوز رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ قابل تجدید توانائی کے وزیر پیوش گوئل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ حکومت قابل تجدید توانائی میں100بلین ڈالر سے زیادہ سرمایہ آئندہ پانچ سالوں میں حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس میدان میں ہندوستان دوسرے ممالک کی رہنمائی کرے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت پاک و صاف ذرائع یعنی سورج، ہوا، پانی وغیرہ سے بجلی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ 30ستمبر کو ہند۔ امریکہ توانائی کے سربراہی اجلاس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ دو روزہ جلسہ ٹی ای آر آئی اور یال یونیورسٹی کے زیر انتظام انعقاد عمل میں آئے گا جس میں دونوں ممالک کے بجلی ماہرین اور بڑے بڑے عہدیدار شریک ہوں گے۔وزیر اعظم اس موقع پر شہر میں موجود ہوں گے اور ان کو قابل تجدید توانائی پر خطاب کرنے کے لئے مدعو کیا گیاہے ۔ یہ موضوع وزیر اعظم کا پسندیدہ موضوع ہے۔ ریلویز اور خلائی پروگرام میں دو طرفہ تعاون کا امکان بھی ہے اسرو، ناسا سے خلائی معاہدہ پر دستخط کرنے والی ہے ۔

PM's US Visit: Narendra Modi to undertake over 50 engagements

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں