چندرابابو پر قاتلانہ حملہ کا معاملہ - تین افراد کوچار سال قید کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

چندرابابو پر قاتلانہ حملہ کا معاملہ - تین افراد کوچار سال قید کی سزا

حیدرآباد
یو این آئی
آندھر اپردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو پر سال2003میں تروپتی کے الی پیری میں کئے گئے قاتلانہ حملہ کے معاملے میں تروپتی کی ایک عدالت کی جانب سے تین افراد کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تین افراد رام موہن ریڈی ، نرسمہا ریڈی اورکیشو کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں چار سال کی قیدکے علاوہ500روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ اس وقت کے متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو اپنے کابینی رفیق بی گوپال ریڈی اور دو ارکان اسمبلی کے ساتھ پوجاکیلئے کار میں تروملا کی مندرجارہے تھے کہ تروپتی کے الی پیری کے مقام پر ماؤنوازوں نے کلے مورمائن دھماکہ کیا تھا۔ یہ دھماکہ اپریل2003میں کیا گیا تھا ۔ اس حملہ میں چندرابابو کو کوئی نقصان نہیں ہوااور وہ معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے ۔ اگرچہ کہ استغاثہ نے اس معاملے میں33افراد کے نام ملزمین کے طور پر لئے تھے تاہم 2012میں عدالت کی ہدایت پر صرف چار افراد کے خلاف ہی معاملہ چلایاگیا۔ ان ملزمین کو تعزیرات ہند کی دفعات307,107aکے تحت مجرم قرار دیاگیا ۔ اس معاملہ کی سماعت گیارہ سال تک چلتی رہی ۔

Attempt Of Murder On Babu Case : Three Convicted sentenced to 4 years in jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں