اقوام متحدہ کے زیر انتظام غزہ اسکول پر اسرائیل کی بمباری کی شدید مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-05

اقوام متحدہ کے زیر انتظام غزہ اسکول پر اسرائیل کی بمباری کی شدید مذمت

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر اسرائیل کی بمباری کی شدید مذمت کی ۔ اس بمباری میں دس فلسطینی ہلاک ہوگئے ۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی یہ کارروائی غیر اخلاقی اور جرم ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو اس کے ذمہ دار ہیں انہیں جوابدہ بنایا جائے ۔ با ن کیمون کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے احاطے محفوظ مقامات اور علاقے ہوتے ہیں اور ن پر حملہ جرم ہے ۔ اقوام متحدہ کے احاطے اور علاقے لڑائی اور جنگ کا علاقہ نہیں ہوتے ، لہذا ان پر حملہ ایک جرم ہے ۔ اقوام متحدہ کا عملہ اور اقوام متحدہ کے احاطے محفوظ مقامات ہوتے ہیں۔ یہ کوئی جنگی اور لڑائی کے علاقے نہیں ہوتے ۔ ان کا تحفظ فریقین کی ذمہ داری ہے ۔ دونوں فریقین ذمہ دار ہیں ۔ عام فلسطنیوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ پاگل پن ختم کرنا چاہئے ۔ کل اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر کئے گئے حملہ میں دس افراد ہلاک ہوگئے اور30زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے اسکول میں 3000سے زائد بے گھر فلسطینی پ ناہ لئے ہوئے تھے۔ اسرائیل نے بمباری کی ہے۔
کل کا اقوام متحدہ کے اسکول پر حملہ اس طرح کے حملوں کا تیسرا واقعہ ہے ۔8جولائی سے اسرائیل نے غزہ پٹی میں جارحانہ حملے شروع کئے ۔ 8جولائی کے بعد سے اسرائیل کایہ تیسرا حملہ ہے جو اقوام متحدہ کے احاطہ پر کیا گیا ۔ بان کیمون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام احاطوں پر حملہ اور دوسری خلاف ورزیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کے ذمہ داروں کو جواب دہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کو مسلسل مطلع کیاگیا تھا کہ اقوام متحدہ کے احاطہ کہاں ہیں اور ان مقامات پر بے گھر لوگوں کو ٹھہرایا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر حملہ کیا۔ سکریٹری جنرل اس تشد د پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ۔ اور جانوں کے اتلاف پر رنج و ملال کا اظہار کیا ۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی ہلاکتوں پر تشویش کااظہار کیا ۔ لڑائی میں شدت سے غزہ کے حالات ابتر ہوجانے کا انتباہ دیا گیا اور غزہ میں زبردست تباہی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ بان کیمون نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری لڑائی بندکردیں اور امن کے راستے پر چلیں اور یہ کہ قاہرہ میں امن مذاکرات کے ذریعہ امن حاصل کیاجائے اور فریقین امن مذاکرات کا احیاء کریں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں