پاکستان کی حرکتیں سنگین اور اشتعال انگیز - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-31

پاکستان کی حرکتیں سنگین اور اشتعال انگیز - ارون جیٹلی

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان نے سرحد اور خط قبضہ پر پاکستانی حرکتوں کو انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے آج وارننگ دی کہ پوری طرح مستعد ہندوستانی فوج اور بارڈر سیکوریٹی فورس ان کا منہ توڑ جواب دے گی۔ وزیر فینانس اور دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حالیہ وقعات انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا کہ اس طرح کے واقعات سے ایسا ماحول پیدا ہورہا ہے جو دونوں ملکوں کے رشتوں کے لئے مناسب نہیں ہے ۔ ارون جیٹلی نے ہندوستانیوں کو یقین دلایا کہ بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکوریٹی فورس اور کنٹرول لائن پر فوج پوری طرح چوکنا ہے اور پوری طرح جواب دے رہی ہے ۔ پاکستان کے داخلی سیاسی بحران کے ساتھ ہی سرحد اور کنٹرول لائن پر وہاں کی فوج کی طرف سے کی جانیو الی ہند مخالف کارروائیوں پر وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت بیان کے بعد وزیر دفاع کا یہ سخت پیغا م سامنے آیا ہے ۔ وزیر اعظم نے جاپان روانہ ہونے سے قبل کل شام کہا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ تعلقات سدھارنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس نے ان کوششوں کا تماشہ بناکر رکھا ہے ۔ انہوں نے اپنی حکومت کا یہ موقف بھی واضح کردیا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی بھی تعمیری بات چیت دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں ہی ہوچکی ہے ۔ جموں و کشمیر میں آج بھی پاکستان کی طرف سے ہونے والی فائرنگ میں ایک جوان کی موت پر جیٹلی نے کہا کہ ہم نے امید کی تھی کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم او کی بات چیت سے صورتحال بہتر ہوگی۔

Pakistan border clashes 'extremely serious': Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں