جاپان کے تعاون سے وارانسی کو اسمارٹ سٹی کے طور پر فروغ دینے کا معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-31

جاپان کے تعاون سے وارانسی کو اسمارٹ سٹی کے طور پر فروغ دینے کا معاہدہ

کیوٹو(جاپان)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جاپان کا آغاز آج بڑے متاثر کن انداز میں ہوا اور ایک معاہدہ پر دستخط بھی ہوئے جس کے تحت مودی کے حلقہ انتخاب شہر وارانسی ، کو جاپان کے اسماٹ سٹی کیوٹو کے تعوان و تجربہ سے ’’اسمارٹ سٹی‘‘ میں تبدیل کیاجائے گا۔ جاپان کا اسمارٹ سٹی قدیم تہذیبی ورثہ اور جدید اقدار کے امتزاج کا حامل ہے۔’’پارٹنر سٹی ایفیلیشن‘‘ (پی سی اے) یادداشت مفاہمت ، دونوں ممالک کے درمیان اسمارٹ ہیر یٹیج سٹی پروگرام کا نقطہ آغاز ہے ۔ اس معاہدہ پر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شینز وابے کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ ابے خصوصی جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ رکتے ہوئے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کے لئے ذریعہ طیارہ ٹوکیو سے کیوٹو پہنچے ۔ معاہدہ پر سفیر ہند برائے جاپان دیپا ودوا اور میئر شہر کیوٹو ڈیسا کوکڈوکوا نے دستخط کئے ۔ اس سے کچھ ہی دیر قبل مودی، اپنے2روزہ دورہ کی پہلی منزل کے طور پر یہاں پہنچے ۔ ابے نے معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے پہلے کیوٹو گیسٹ ہاؤز میں مودی کا استقبال کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ یادداشت مفاہمت کے ذریعہ قدیم تہذیبی ورثہ کے تحفظ ، شہر کو عصری بنانے کے اقدامات اور آرٹ ، کلچر و نیز امور تعلیم کے میدانوں میں تعاون کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اس یادداشت مفاہمت کے تحت تعاون کا ایک تفصیلی روڈ میاپ تیار کیاجائے گا ، جو مزید مفاہمت میں’’ایک نئے باب‘‘ کا اضافہ ہوگا اور فوجی و نیز عالمی اشتراک کو بلند تر سطح تک لے جایا جائے گا۔ ڈنر سے قبل مودی اور ابے نے ایک خصوصی تقریب(مچھلی کو غذا ڈالنے کی تقریب) میں شرکت کی ۔ یہ ایک جاپانی رسم ہے جس کے تحت یہ عقیدہ رکھاجاتا ہے کہ اس اقدام سے مچھلی کو طاقت ملتی ہے ۔ نریندر مودی اور شینزوابے کی اہم چوٹی ملاقات پیر یکم ستمبر کو ٹوکیو میں ہوگی ۔ اس موقع پر فریقین فوجی اور عالمی اشتراک میں پیشرفت کے طریقوں پر غور کریں گے ۔

Modi Signs Pact with Japan to Build First 'Smart City' in Varanasi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں