ریل بجٹ میں سہارنپور - میرٹھ ڈبل ریل ٹریک کا معاملہ نظرانداز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

ریل بجٹ میں سہارنپور - میرٹھ ڈبل ریل ٹریک کا معاملہ نظرانداز

سہارنپور
شاہد زبیری/ ایس این بی
ریل بجٹ سے پہلے بی جے پی پنچایتی راج کے قومی نائب کنوینر نے کمار روہیلہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سہارنپور سے میرٹھ تک کی سنگل ٹریک کی جگہ ڈبل ٹریک کے منصوبہ پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔میڈیا کے روبر و انہوں نے ریلوے محکمہ کے کارگزار ڈائریکٹروی پی ٹوٹیجہ کا ایک مکتوب بھی دکھایا تھا ، جو یکم جولائی2014کو جاری کیا گیا تھا لیکن ونے کمار روہیلہ نے اس دعوے اور ریلوے کے ڈائریکٹر کے مکتوب کی قلعی مودی سرکار کے پہلے ریل بجٹ نے کھول دی ہے ۔ اس ریل بجٹ میں سہارنپور ۔ میرٹھ سنگل ٹریک کو ڈبل ٹریک کرنے کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔
ضلع سہارنپور کے تاجر اور صنعت کار گزشتہ40سال سے اس کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں ۔ سہارنپور سے اب تک جتنے ایم پی بنے وہ بھی اس مسئلہ پر جھوٹی تسلیاں دیتے رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں اس مسئلہ کو اٹھانے کی بات کرتے رہے ہیں۔ بی جے پی کے نو منتخب ایم پی رگھو لکھن پال بھی روہیلہ بجٹ میں سہارنپور ۔میرٹھ ڈبل ٹریک کو جگہ نہیں دلا سکے ہیں ۔ وہ اب دعویٰ کررہے ہیں کہ اس کی تجویز وہ وزارت ریلوے کو سونپ چکے ہیں ۔ جن لیڈروں نے اس کی تعمیر شروع ہونے کا دعویٰ کیا تھا وہ بھی ہوائی ثابت ہوا اور ریلوے محکمہ کے کار گزار ڈائریکٹر کے مکتوب کی حقیقت بھی بجٹ نے کھول دی ہے۔ سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر بار اس طرح کے دعوے کیے جاتے ہیں اور ہر بار یہ دعوے جھوٹے ثابت ہوتے ہیں ۔ سہارنپور سے مظفر نگر تک کام شروع کرنے کی بات بھی کہی جاتی رہی ہے ۔ سہارنپور سے میرٹھ کا فاصلہ115کلو میٹر ہے ۔ یہی نہیں اس بجٹ میں سہارنپور والوں کاادنیٰ سا یہ مطالبہ بھی تسلیم نہیں کیا گیا، محض8کلو میٹر دو ر پٹری ریلوے اسٹیشن تک آنے والی اوکھا، اتکل اور پوری جیسی ایکسپریس ٹرینوں کو سہارنپور کا اسٹاپج نہیں ملا اور نہ ہی اس روٹ پر اس بجٹ میں کوئی ٹرین کی سوغات سہارنپور کو ملی ہے۔ ریل بجٹ میں اس مرتبہ بھی سہارنپور کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے جس سے یہاں کے لوگوں میں مایوسی ہے اور بڑے بڑے دعویٰ کرنے والے سے اب بالکل اعتماد اٹھتا چلا جارہا ہے ۔


--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں