دہلی حکومت کو مرکز سے 2 ہزار کروڑ سے زیادہ بجٹ ملنے کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

دہلی حکومت کو مرکز سے 2 ہزار کروڑ سے زیادہ بجٹ ملنے کی امید

نئی دہلی
ایس این بی
دہلی سرکار کو بڑے پروجیکٹوں کے لئے کم سے کم2ہزار کروڑ اضافی مالی امداد کی ضرورت ہے ۔ سرکار سال2014-15کا کل بجٹ تقریباً36ہزار کروڑ روپے کا ہے ۔ اپریل میں ووٹ آف اکاؤنٹ کے ذریعہ18033کروڑ روپے حاصل ہوچکے ہیں اور تقریباً اتنی ہی رقم اب دوبارہ ملنے کا امکان ہے ۔ مالی محکمہ نے بجٹ بناکر مرکزی سرکار کے مالی محکمہ کو بھیج دیا ہے۔ ایسی صورت میں توانائی کے بڑے بجٹ بناکر مرکزی سرکار کے مالی محکمہ کو بھیج دیا ہے۔ ایسی صورت میں توانائی کے بڑے پروجیکٹ ، یمنا کی خوبصورتی اور غیر منظور شدہ کالونیوں کے دیولپمنٹ کے لئے کم سے کم2ہزار کروڑ کے اضافی بجٹ کی تجویز کی ضرورت ہے ۔
دوسری طرف نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دہلی سرکار کے ریونیو وصولی میں کافی کمی بھی آئی ہے جو سرکار کے لئے فکر کا موضوع ہے ۔ چیف سکریٹری کی اہم میٹنگ میں سکریٹری مالیات نے کہا کہ دہلی سرکار کا بجٹ تیار ہوچکا ہے ۔ ایسی صورت میں مرکزی سرکار ہی اضافہ فنڈ الاٹ کرسکتی ہے۔مقصد صاف ہے کہ مرکز میں نریندر مودی سرکار آتے ہی یمنا خوبصورتی جیسے بڑے پروجیکٹ ، جسکا ممکنہ خرچ تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے ہوگا ، اس کے لئے مرکز کو ہی اضافہ بجٹ تجویز کرنا ہوگا۔ دہلی میں تقریباً1600غیر منظور شدہ کالونیوں میں ڈیولپمنٹ کے کام کے لئے بھی اسی مالی سال میں500کروڑ روپے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ دہلی میں بجلی تقسیمی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے کئی پروجیکٹ عملی جامہ پہنچایا جانا ہے جو ضروری فنڈ مہیا نہیں ہونے کی وجہ سے رکا پڑا ہے ۔ ان سبھی پروجیکٹ کے لئے مرکزی سرکار سے بجٹ میں تقریباً2ہزار کروڑ روپے کی اضافی الاٹمنٹ کی ضرورت ہے ۔

Delhi government expects more than 2000 crore budget from centre

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں