ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کی ترقی کے لئے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کی ترقی کے لئے کوشاں

حیدرآباد
ایس این بی
تلنگانہ میں ریاستی حکومت گھر گھر سرکاری ملازمتیں فراہم کرے گی ، بالخصوص مسلمانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ۔ چنانچہ مسلمانوں کوملازمتوں کے علاوہ مسلم خواتین کے لئے خود روزگار کے تحت پرانا شہر علاقہ میں چھوٹی چھوٹی صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ معاشی طور پر کمزور مسلم خواتین کا معاشی موقف مستحکم ہوسکے ۔ یہ بات آج نائب وزیر اعلیٰ محمود علی نے حلقہ اسمبلی بہادر پورہ میں ٹی آر ایس بہادر پورہ انچارج ایس اے قیصر کی جانب سے منعقدہ رمضان پیکیج تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صدر ٹی آر ایس ووزیر اعلیٰ کے چند ر شیکھر راؤ نے ایک طویل جدو جہد کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے حصول کو یقینی بنایا۔ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ جدو جہد کو پر امن طور پر چلانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتھک جدوجہد کے ذریعہ ریاست تلنگانہ حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ1956میں ملازمتوں میں مسلمانوں کی نمائندگی 33فیصد تھی ۔ جو آج گھٹ کر دو فیصد سے بھی کم ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ نیکہا کہ ریاست تلنگانہ میں کے سی آر حکومت مسلمانوں کو تمام شعبوں بالخصوص تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے تحت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں کو اس بات کا تیقن دیتے ہیں کہ ٹی آر ایس حکومت ریاست میں مسلمانوں کو12فیصد تحفظات فراہم کرے گی ۔ محمود علی نے کہا کہ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی اور مجلسی فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی سے مشاورت کے ذریعہ پرانا شہر کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے دیگر علاقوں کے مسلمانوں کے معاشی توقف کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات روبہ عمل لائے جائیں گے ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ3700سے زائد محکمہ پولیس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقرارت کے معاملہ میں بھی مسلمانون کو 12فیصد تحفظات دئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ راشٹراسمیتی12فیصد تحفظات پر عمل آوری کو یقینی بنائے گی ۔ محمود علی نے کہا کہ آج بونال کے موقع پر انہوں نے زائداز15مقامات پر جاکر ہندو بھائیوں کو مبارکباد دی جو ہندو۔ مسلم بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے ایک سماجی طریقہ کار ہے جو سابق آصف جاہی دور حکومت سے رائج ہے ۔حیدرآباد میں ہندو اور مسلمان ایک دسرے کو عید اور تہوار کے موقع پر مبارکباد دیتے ہیں ۔ یہ حیدرآباد کی تہذیبی روایت ہے ۔ انہوں نے ایس اے قیصر کے جذبہ خدمت خلق کی ستائش کی ۔ سابق صدر نشین اردو اکیڈیمی رحیم اللہ خان نیازی نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو سیکرلرازم کا جیتا جاگتا نمونہ قرار دیا ۔ اس تقریب میں سید عبدالحمید ، عبدالمقیت چندہ، صدر ٹی آر ایس رنگا ریڈی ، محمد غوث ، نائب صدر ٹی آر ایس رنگا ریڈی اور دیگر قائدین موجودتھے۔

TRS calls for the development of Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں