دیسی مچھلیاں گنگا ندی سے ختم ہورہی ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

دیسی مچھلیاں گنگا ندی سے ختم ہورہی ہیں

نئی دہلی
یو این آئی
گنگا میں پانی کی کمی، جگہ جگہ باندھوں کی تعمیر ، حد سے زیادہ انسانی مداخلت اور آلودگی جیسے سنگین مسائل کے سبب بر صغیر ہند کی بیش قیمتی کا رپ اور وڈال نسلوں کی روہو، کتلا ، ہلسہ اور جھینگا جیسی مچھلیاں تقریباً ختم ہوگئی ہیں اور ان کی جگہ غیر ملکی نسلوں کی مچھلیوں نیلے لی ہے۔گنگا ندی میں پہلے ہندوستانی کارپ گروپ کی رو ہو، کتلا، مرگل، وڈال گروپ کی ٹینگرا، پٹھن،ریٹھا اور دیگر نسلوں کی بیکری ، سوتی، وام گوچھ، چیلا، پوٹھیا، چنا، ہلسہ ، مہاسیر،اور جھینگا وغیرہ مچھلیاں وافر مقدار میں پائی جاتی تھیں لیکن گزشتہ ایک دہائی سے ان کی تعداد کچھ مقام پر کافی کم ہوگئی ہے ۔ اس کی جگہ اب غیر ملکی کامن کارپ، چائنا، کارپ ، یتلا پیاوغیرہ مچھلیوں نے لے لی ہے ۔ سنٹرل ان لینڈفشرریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے الہ آباد علاقائی مرکز نے برسوں کے مطالعہ کے بعد ان باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ادارہ نے کہا ہے کہ گنگا ندی میں ہندوستانی کارپ اور وڈال مچھلیوں کی نسلیں ختم ہونے کو ہیں جب کہ اس نسل کی مچھلیوں کی ملک ہی نہیں پورے ایشیاء بر اعظم اور دیگر ممالک میں بھی ماہی پروری میں اہم رول ہے ۔ اس لئے گنگا ندی کی دیسی مچھلیوں کی بچانا بہت ضروری ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں