مغربی بنگال میں جاپانی دماغی بخار انسفلائٹس کا خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

مغربی بنگال میں جاپانی دماغی بخار انسفلائٹس کا خطرہ

سلی گوڑی
ایس این بی
بنگال میں اس وقت انسفلائٹس (جاپانی دماغی بخار) کا خطرہ کافی بڑھا ہوا ہے ۔ شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں گزشتہ12دنوں میں جاپانی دماغی بخار سے49لوگوں کی موت ہوئی ہے شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امریندر ناتھ حکومت نے یہ معلومات دی ۔ انہوں نے کہا کہ انسفلائٹس بیماری سے دوچار 41اور مریض ہسپتال میں داخل ہیں ، جن میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مریض سلی گوڑی اور شمالی بنگال کے ارد گرد کے اضلاع سے آرہے ہیں انہیں دماغی بخار کی علامات کے ساتھ داخل کیا گیا ہے ، پڑوسی جلپائی گوڑی ضلع میں دماغی بخار کا عذاب بہت تیز ہوگیا ہے ضلع کے مختلف حصوں میں تقریباً100لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں ۔
جلپائی گوڑی کے محکمہ صحت کے چیف میڈیکل افسر جگناتھ سرکار نے کہا کہ دماغی بخار کے زیادہ تر کیس ضلع کے مختلف حصوں سے آرہے ہیں ، زیادہ تر صورت دوردراز علاقوں نگر اکاٹا ، چامرچیا، بانرہاٹ ، موٹا گڑی سے آرہے ہیں ۔ حکام نے اطلاع دی کہ حکومت کی جانب سے انسفلائٹس کی شدت کو دیکھتے ہوئے سات اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے ، ہائی الرٹ والے اضلاع کے سول سرجن کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے محکمہ صحت کی جانب سے تمام سول سرجن کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اپنے ضلع میں کسی بھی شخص میں اس طرح کی علامات دیکھے جانے پر اس کو فوری طور پر طبی سہولیت دستیاب کرائی جائے اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں سے مچھروں کو پنپنے سے روکنے کا مشورہ دیاجائے کسی بھی حالت میں بخار کو نظر انداز نہیں کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے ۔ این بی ایم ایس ایچ میں باہر سے آنے والے مریضوں کے بخار جانچ کے لئے الگ سے کلینک کھولنے کی بات کہی ہے ۔

West Bengal: Encephalitis death toll now 44, alert in 6 districts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں