مغربی بنگال اسمبلی میں تصویر کشی - سینئر سائنسداں کا موبائل ضبط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

مغربی بنگال اسمبلی میں تصویر کشی - سینئر سائنسداں کا موبائل ضبط

کولکتہ
پی ٹی آئی
ایک سینئر سائنسداں کو آج اسمبلی کے اندر اس کے موبائل کیمرہ سے تصاویر لیتے ہوئے دیکھا گیا جب ایک وزیر بجٹ مطالبات کی منظوری پر ایک بحث کا جوبا دے رہے تھے۔ وزارت سائنس ٹکنالوجی سے وابستہ سینئر سائنسداں پی ہزارا کا موبائل فوری طور پر ضبط کرلیا گیا اور انہیں ایوان کے باہر ایک کمرہ میں بٹھایا گیا ۔ اجلاس کے پہلے نصف وقت کے اختتام سے قبل اسپیکر بمن بنرجی نے انہیں بلایا اور ان سے وضاحت طلب کہ جس کے بعد انہوں نے معذرت خواہی کی ، تب انہیں تصاویر حذف کرتے ہوئے موبائل لوٹادیا گیا ۔ حکومت کے چیف وہپ سبھان دیو چٹرجی نے ایسے واقعات کے اعادہ پر برہمی کا اظہار کیا اور اسپیکر سے پرزور اپیل کی کہ اس کے انسداد کے لئے مناسب اقدامات کریں۔ ہزارا کو تصاویر لیتے ہوئے اس وقت پکڑا گیا جب ایک محکمہ کے وزیر رابی رنجن چٹر جی بجٹ مطالبات کی منظوری پر بحث کا جواب دے رہے تھے ۔ جب کہ بائیں بازو کے ارکان پوڈیم کے درمیان ایوان کے وسط پر قبضہ کئے ہوئے تھے ۔ اور مطالبہ کررہے تھے کہ تپس پال واقعہ پر چیف منسٹر بیان دیں ۔ چیف منسٹر ممتابنرجی ایوان میں موجود نہیں تھیں۔ پیر کو ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب بہبود خواتین و اطفال محکمہ کے تصاویر لے تھے ۔ جب ان کے محکمہ کابجٹ پیش کیا جارہا تھا ۔2010میں اس وقت کے ڈی جی پی بھوپندر سنگھ کی سرزنش کی گئی تھی اور اسپیکر ایچ اے حلیم نے ان کے اس اقدام پر ان پر جرمانی عائد کیا تھا۔

Govt scientist caught taking photos inside WB Assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں