گجرات اسمبلی سے کانگریس کے 40 ارکان اسمبلی ایک دن کے لئے معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

گجرات اسمبلی سے کانگریس کے 40 ارکان اسمبلی ایک دن کے لئے معطل

گاندھی نگر
پی ٹی آئی
گجرات اسمبلی میں دو ارکان کے سوا کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی کو آج ایوان کے اندر مبینہ طور پر فہرست سے ان کے سوالات ہذف کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایوان کی کارروائیوں میں خلل پیدا کرنے کے بعد ایک دن کے لئے معطل کردیا گیا ہے ۔ کانگریس ارکان نے مختلف مسائل پر جاریہ بجٹ اجلاس کے دوران مسلسل تیسرے دن بھی احتجاج جاری رکھا ۔ 3جولائی کو دو کے سوا پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو بارش میں تاخیر سے پید اہونے والی صورتحال پر ایک خصوصی بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کارروائیوں کو روک دینے کے بعد ایک دن کے لئے معطل کیا گی اتھ ا۔ کل چار ارکان اسمبلی کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر غوروخوض کا مطالبہ کرنے کے بعد معطل کیا گیا تھا ۔ آج وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن لیڈر شنکر سنہہ واگھیلا نے کانگریس ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے چند سوالات کو ایوان میں غوروخوض کے لئے قطعی فہرست سے حذف کرنے کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ واگھیلا نے اسپیکر واجو والا سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بیجے پی کی زیر اقتدار ریاستی حکومت نے ایک نیا رجحان شروع کیا ہے۔، آپ نے ہمارے سوالات حذف کرتے ہوئے ایک نیا رجحان شروع کیا ہے۔ ہمارے ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے کم از کم چار سوالات فہرست سے حذف کردئیے گئے ہیں۔ واگھیلا نے پوچھا کہ انہیں کیوں حذف کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسپیکر واجو والا اور واگھیلا کے درمیان ایک گرما گرم بحث چھڑ گئی ۔ا چانک داہوت کی رکن اسمبلی چندریکابالیا اور ویرم گم رکن اسمبلی ڈاکٹر تیجا شری پٹیل ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے اسپیکر کے رو برو زمین پر بیٹھ گئے ۔ باریا نے دعویٰ کیا کہ ان کا سوال آج کی فہرست سے حذف کردیا گیا ہے ۔ بعد ازاں سوائے واگھیلا اور ادباسا کے رکن اسمبلی شکتی نگھ گوبل کے سوا تمام40کانگریس ارکان اسمبلی کے ساتھ شامل ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہنچ گئے ۔

Gujarat Assembly: Congress MLAs suspended after protests over deletion of questions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں