کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں اتحاد ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں اتحاد ختم

جموں؍سری نگر
آئی اے این ایس/ پی ٹی آئی
بر سر اقتدار نیشنل کانفرنس اور اس کی اتحادی کانگریس جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے آئندہ انتخابات میں علیحدہ علیحدہ حصہ لیں گے ۔ اس طرح دونوں پارٹیوں کے درمیان طویل عرصہ سے جاری اتحاد ختم ہوگیا ۔ کانگریس نے جموں میں آج یہ اعلان کیا جس کے جواب میں چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے دس دن پہلے ہی صدر کانگریس سونیا گاندھی کو نیشنل کانفرنس کے فیصلہ سے واقف کروادیا تھا ۔ غلام نبی آزاد ، امبیکا سونی اور سیف الدین سوز نے کہا کہ جاری سال کے اختتام تک منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات تمام87نشستوں پر امید وار کھڑے کئے جائیں گے ۔ اتحادی جماعت کا نام لیے بغیر غلام نبی آزاد نے کہا کہ اتحاد کی سیاست میں ہمیشہ سیاسی مجبوریاں ہوتی ہیں اس لئے ہم نے ماقبل انتخابات اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ کانگریس وادی کشمیر میں حکیم محمد یاسین کی پیوپلز ڈیموکریٹک فرنٹ، غلام حسن میر کی ڈیمو کریٹک پارٹی نیشنلسٹ اور سی پی آئی ایم کے ساتھ سیاسی اتحاد کے لئے تیار ہیں ۔ سابق چیف منسٹر غلا م نبی آزاد نے کہا کہ چند پارٹی کارکنوں نے عبداللہ حکومت میں کانگریسی وزراء کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ پی ٹی آئی کے مطابق کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں جاریہ سال کے اختتام تک منعقدہونے والے اسمبلی انتخابات میں علحدہ علیحدہ طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس ریاست میں واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھرنا چاہتی ہے تاکہ وہ ریاست میں زیر التواء پراجکٹ کو مکمل کر سکے ۔87رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے28اور کانگریس کے 17نشستیں ہیں ۔ اپوزیشن پی ڈی پی کے پاس21اور بی جے پی کے پاس11نشستیں ہیں۔

Congress, National Conference end alliance in J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں