پنجاب جیل میں قیدی کی موت کے بعد احتجاج - ہند پاک بسوں کا راستہ تبدیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

پنجاب جیل میں قیدی کی موت کے بعد احتجاج - ہند پاک بسوں کا راستہ تبدیل

دہلی سے لاہور کو جوڑنے والی ہندوستان و پاکستان کی 2، سدائے سرحد ، بسوں کا راستہ آج اس وقت تبدیل کرنا پڑا جب کچھ دیہاتیوں نے ایک زیر غور قیدی کی موت کی مخالفت میں یہاں نیشنل ہائی وے جام کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک بس لاہور جارہی تھی اور دوسری پاکستان سے دہلی کی طرف آرہی تھی۔ لاہور دہلی بین الاقوامی بس کا راستہ مہنتان گاؤں سے ہوتے ہوئے پھگواڑا بائے پاس سے ہرگوندنگر کے راستے نیشنل ہائی وے ۔1کی طرف موڑ دیا گیا ۔ دہلی لاہور بس کو بھی ہرگووند نگر کے راستے پھگواڑا بائے پاس سے مہنتان کے راستے قومی شاہراہ۔1کی طرف موڑنا پڑا ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بسوں کا سفر بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔
قابل ذکر ہے کہ پنجاب کی پھگوڑا سب جیل میں گزشتہ رات ایک قیدی کی کھانا کھانے کے فوراً بعد پر اسرارحالت میں موت ہوگئی۔ محل گاؤں کیق یدی کی شناخت گر پریت سنگھ(35) کے طورپر کی گئی ہے ۔ یہ قیدی کھانا کھانے کے بعد بے ہوش ہوگیا اور بعد میں سول اسپتال میں اس کی موت ہوگئی ۔ اسے سی آئی اے اسٹاف نے10روز قبل پانچ گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے موت کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے آج تفتیش کی ۔ گرپریت کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی موت زہر کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ مہلان گاؤں کے لوگوں نے زیر غور قیدی گر پریت سنگھ کی زیر حراست موت ہوجانے کے خلاف این ایچ۔1پر ایک مقامی چینی مل کے پاس کراسنگ پڑ ڈھائی گھنٹے تک سڑک جام کردی تھی۔

Protest over phagwara jail inmate death Indo-Pak buses diverted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں