تانڈور میں31 ملی میٹر بارش ریکارڈ - زرعی سرگرمیوں کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

تانڈور میں31 ملی میٹر بارش ریکارڈ - زرعی سرگرمیوں کا آغاز

tandur-night-rain
تانڈور میں31؍ملی میٹر بارش ریکارڈ، زرعی سرگرمیوں کا آغاز ، بارش غیرمانسونی ، زرعی سائنسداں کا بیان
تانڈور میں گذشتہ رات 8؍بجے اچانک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ زوردار بارش کا آغاز ہوا جس کا سلسلہ زائد از دیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا بارش کے دؤران ہواؤں کے باعث سرکاری ہسپتال کے قریب برقی تار کے ٹوٹ جانے کے باعث برقی سربراہی مسدود ہوکر رہ گئی تھی بعدازاں برقی سربراہی بحال کی گئی لیکن اندرون پندرہ منٹ دوبارہ برقی مسدود ہوگئی زوردار بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے بعد ازاں رات 2؍تک بھی ہلکی ، تیز اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا اس بارش کے دؤران برقی سربراہی کی مسدودی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زرعی ریسرچ سنٹر تانڈور کے سائنسداں ڈاکٹر سی۔ سدھاکر نے آج نمائندہ راشٹریہ سہارا کو بتایا کہ رات یہاں 31؍ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ مانسونی بارش نہیں ہے بلکہ اڑیسہ اور ٹاملناڈو کے درمیان خلیج بنگال میں ہوئے ہوا کے دباؤ میں کمی اور طوفانی اثرات کے باعث ہونے والی بارش ہے اسی طرح بحر عرب میں سمندری طوفان بھی اس بارش کی ایک وجہ ہے ۔ ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ جو کسان مانسون کے انتظار میں اپنے کھیتوں کو تیار کرچکے ہیں وہ اس بارش کے بعد ان میں تخم ریزی کر سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ رات ہونے والی بارش سارے شمالی تلنگانہ میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔
رات ہونے والی بارش کے بعد آج یہاں درجہ حرارت 33؍ڈگری ریکارڈ ہوا ہے جبکہ یہاں مانسون کے آغاز کے ایک ہفتہ بعد بھی روزآنہ 40؍ڈگری سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ ہورہا تھا ۔آج درجہ حرارت میں کمی اور دن بھر مطلع ابرآلود ہونے کے باعث یہاں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا تھا جس سے گرمی سے پریشان عوام نے راحت کی سانس لی ۔اسی طرح آج شام 7؍بجے سے یہاں دوبارہ موسلا دھار بارش کا آغاز ہوا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں