خواتین پر تشدد کو روکنے فوری قدم اٹھائے جائیں - وزیر اعظم مودی کو امریکی سینٹرس کا خط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

خواتین پر تشدد کو روکنے فوری قدم اٹھائے جائیں - وزیر اعظم مودی کو امریکی سینٹرس کا خط

واشنگٹن
پی ٹی آئی
اتر پردیش میں دو لڑکیوں کی بے رحمانہ عصمت ریزی اور قتل پر ہندوستان کی تشویش میں شامل ہوتے ہوئے امریکی سینٹ کے10با اثر ارکان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ جنس کی ابنیاد پر ہونے والے تشدد پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کریں اور ملک میں خواتین کی سلامتی کے حالات کو بہتر بنائیں ۔ سینٹرس نے مودی کو ایک خط لکھتے ہوئے یہ بات کہی ۔ کیلیفورنیا کی سینئٹر بارگرا باکسر کی قیادت میں حکمراں ڈیمو کریٹک پارٹی کے10سینئرس نے اس خط پر دستخط کیے ۔ بدایوں واقعہ میں مقامی پولیس کی گٹھ جوڑ اور غفلت کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینٹرس نے کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ پولیس آفیسرس نے ارکان خاندان کی ابتدائی اطلاعات کو نظر انداز کردیا اور جرم کی پردہ پوشی کی کوشش کی ۔ ارکان پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ اگر یہ صحیح ہے تو یہ اطلاع پریشان کن ہے سینٹرس نے مودی سے کہا کہ عصمت ریزی اور جنسی حملے کی اونچی شرح ہندوستان کے لئے دیرینہ چیالنج ہے ۔

US Senators led by Barbara Boxer ask Narendra Modi to combat gender-based violence in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں