متحدہ جنتا دل کے بحران میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

متحدہ جنتا دل کے بحران میں شدت

بہار کی حکمراں جتنادل یو کے بحران میں آج مزید شدت پیدا ہوگئی جب کہ تقریباً نصف درجن باغی ارکان اسمبلی نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف برہمی ظاہر کی ۔ ناراض ارکان اسمبلی نے پونم دیوی کی قیام گاہ پر یہ اجلاس منعقد کیا ۔ پارٹی میں باغیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ریاست سے راجیہ سبھا کے لئے3نشستوں کے لئے انتخاب میں جنتادل یو کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے جب کہ انتخاب اسی ماہ ہونے والا ہے ۔ بہار اسمبلی میں اگرچہ موجودہ117ارکان اسمبلی کی عددی قوت کے ساتھ راجیہ سبھا کی تینوں نشستوں پر کامیابی پارٹی کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جس طرح باغیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اس سے کراس ووٹنگ کا اندیشہ مسترد نہیں کیاجاسکتا ۔ ایک باغی رکن اسمبلی نے کراس ووٹنگ کا اشارہ دیا ہے ۔جنتادل یو کے صدر شردیادو بہار سے مخلوعہ3راجیہ سبھا نشستوں میں سے ایک کے لئے امکانی امیدوار ہوسکتے ہیں ۔ یہ نشستیں رام ولاس پاسوان ‘ راجیو پرتاب روڈی اور رام کرپال یادو کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کے سبب خالی ہوئی ہیں ۔ پونم دیوی کی قیام گاہ پر باغیوں کے آج کے اجلاس میں مدن ساہنی ، راجیو کمار سنگھ، رویندررائے اور گیانیندر سنگھ گیانو شریک تھے۔میٹنگ سے باہر آنے کے بعد ضلع پٹنہ میں بیگھا اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والی پونم دیوی نے صحافیوں سے کہا کہ نتیش کمار کو راجیو رنجن سنگھ للن، آر سی پی سنگھ اور سنجے گاندھی جیسے چند دلالوں نے گھیر رکھا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمراں جماعت کے تقریباً50ارکان اسمبلی پارٹی میں پائے جانے والے موجودہ ماحول کو برداشت کرنے تیار نہیں ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں