مغربی بنگال میں عام آدمی پارٹی کو سخت ہزیمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

مغربی بنگال میں عام آدمی پارٹی کو سخت ہزیمت

مغربی بنگال بی جے پی نے آج یہ دعو یٰ کیا ہے کہ مغربی بنگال عام آدمی پارٹی کی ریاستی یونٹ بی جے پی میں ضم ہوگئی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر راہل سنہا نے کہا کہ مغربی بنگال عام آدمی پارٹی کی پوری یونٹ نے عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہونے کافیصلہ کیا ہے ۔ محبوب جعفری جو دیگر چند ممبروں کے ساتھ آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے نے کہا کہ مرکزی قیادت کی وجہ سے عام آدمی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جعفری نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے درجنوں ممبران بی جے پی میں شامل ہونے کو تیار ہیں ۔ مگر اس درمیان نیشنل کونسل کے ممبر پرنس پاٹھک اس طرح کی رپورٹوں سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ممبر ہمارے ساتھ ہیں صرف چند لوگوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ سینئر کانگریس لیڈر دیویک نندر پوتدار کے بیٹے منوج پوتدار جو عام آدمی پارٹی میں تھے نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر راہل سنہا نے کہا کہ سینئر کانگریسی لیڈر پردیپ گھوش سمیت کئی مشہور ہستی جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہے ۔

A big shock to AAP in WB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں