ٹرین کے مسافر کرایوں میں آج سے 14.2 فیصد اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

ٹرین کے مسافر کرایوں میں آج سے 14.2 فیصد اضافہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ٹرین کا سفر25جون سے مہنگا ہوجائے گا ۔ مسافمر کرایوں میں14.2فیصداضافہ کا اطلاق کل سے ہورہا ہے ۔ مسافر کرایں میں اس شدیداضافہ کے علاوہ شرح باربرداری میں بھی کل سے لگ بھگ6.5فیصداضافہ ہوجائے گا ۔ مالیاتی مسائل سے دو چار ریلویز نے اضافہ کا اعلان گزشتہ20جون کو یعنی ریلوے بجٹ کی پیشکشی سے صرف3ہفتے قبل کیا۔ معلنہ اضافہ سے توقع ہے کہ8ہزار کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی ۔ بنیادی کرایوں میں اضافہ کا اطلاق ، ان ٹکٹوں پربھی ہوگا جو 25جون کو یا اس کے بعد شروع ہونے والے سفر کے لئے پہلے ہی(ایڈ وانس) جاری کئے گئے ہیں ۔ ایک سینئر ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ جن افراد نے ماقبل نظر ثانی شرحوں پر قبل ازیں ٹکٹ خریدے ہیں انہیں فرق کی رقم یعنی اضافہ رقم،یا تو بکنگ آفسوں پر یا دوران سفر ٹرینوں میں ادا کرنا ہوگا ۔ یہ اضافہ رقم ، ٹرینوں میں یا تو ٹی ٹی ای وصول کریں گے یا مسافروں کے سفر کے آغاز سے قبل بکنگ یاریزویشن دفاتر وصول کریں گے ۔، دیگر چارجس جیسے ریزرویشن فیس اور سوپر فاسٹ سرچارج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ ایسے چارجس ، جہاں کہیں قابل اطلاع ہوںِ موجودہ ہدایات کے مطابق بدستور ، زائد طور پر عائد کئے جائیں گے۔25جون سے ٹرین ٹکٹوں میں ہونے والے اضافہ کا اثر ماہانہ سیزن ٹکٹ رکھنے والوں پر بھی پڑے گا ۔ مضافاتی اور غیر مضافاتی ٹرینوں کے سکنڈ کلاس ماہانہ سیزن ٹکٹ کے کرائے 30سنگل سفروں کی بنیاد پر ہوں گے ، بجائے15سنگل سفروں کی بنیاد کے جیسا کہ اب ہے۔ فرسٹ کلاس ماہانہ سیزن ٹکٹ کے کرائے، سکنڈ کلاس ماہانہ سیزن ٹکٹ کے موجودہ کرایوں کے4گنا ہوں گے۔

Railways hikes passenger fare by 14.2% by today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں