مسجد الحرام کے توسیعی پراجکٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

مسجد الحرام کے توسیعی پراجکٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل

جدہ
عرب نیوز
مکہ معظمہ میں اندرون مسجد الحرام جاری زبردست توسیعی پراجکٹ کا دوسرا مرحلہ تقریباً مکمل ہوگیا ہے ۔ توقع ہے کہ کعبۃ اللہ شریف کے اطراف کے علاوہ ’’مطاف‘‘ کی پہلی منزل کو ماہ رمضان المبارک کے دوران معتمرین کے لئے کھول دیاجائے گا ۔ حرمین شریفین کی پریسیڈنسی کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس نے کل تعمیراتی کام کے مقام کا معائنہ کیا اور بتایا کہ’’پہلی منزل اور فرش(گراؤنڈ فلور) عبادات کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ایلیویٹرس و نیز خود کار سیڑھیوں سے مکمل طور پر مزین ہیں جب کہ دوسری منزل کا کام تقریباً80فیصد مکمل ہوگیا ہے ۔‘‘ دوسرے مرحلہ میں مطاف کی مشرقی سمت کا حصہ شامل ہے اور یہ الفتح گیٹ (باب الفتح) سے عمرہ گیٹ( باب العمرہ) تک وسیع ہے جہاں توسیعی کام سعودی بن لادن گروپ(پراجکٹ کنٹراکٹر) کے اعلی عہدیداروں کی راست نگرانی میں 24گھنٹے جاری ہے ۔ دوسرے مرحلہ ی وسعت25ہزار مربع میٹر ہوگی جو پہلے مرحلہ کی رقبہ کی تقریباً دگنا ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس احاطہ میں فی گھنٹہ75ہزار معتمرین ،مصلیوں کے لئے گنجائش ہے ۔ مطاف میں عازمین حج و معتمرین کو طواف کی آزادنہ ادائیگی کی سہولت دینے قدیم گزرگاہ کو منہدم کرکے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک اور ایام حج کے دوران معتمرین اور عازمین حج کی زبردست تعداد میں آمد کے سبب تعمیراتی کام تقریباً4ماہ رکا رہے گا ۔ توسیعی مرحلہ پوری طرح مکمل ہوجانے کے بعد توقع ہے کہ عازمین کی فی گھنٹہ تعداد50ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ30ہزار ہوجائے گی ۔زائد از100بلین سعودی ریال کے مصارف سے جاری کنگ عبداللہ توسیعی پراجکٹ کا مقصد’’ مسجد الحرام کی گنجائش اس قدر بڑھانا ہے کہ اس میں زائد از20لاکھ عازمین ؍مصلیان نماز ادا کرسکیں۔

Expanded Grand Mosque ready for Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں