بغداد پر امریکی ڈرونس کی پروازیں - حملہ کے لئے اوباما کی اجازت کے منتظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

بغداد پر امریکی ڈرونس کی پروازیں - حملہ کے لئے اوباما کی اجازت کے منتظر

بغداد
یو این آئی
ایک امریکی عہدیدار کی اطلاع ک مطابق مسلح ڈرونس عراق کے دارالحکومت بغداد پر پروازیں کررہے ہیں تاکہ امریکی فوجیون اور سفارتکاروں کا دفاع کرسکیں ۔ اس کے علاوہ اگر صدر بارک اوباما عراقی حکومت کو چیالنج کرنے والے جنگجوؤں پر حملہ کی اجازت دیتے ہیں تو یہ ڈرونس حملہ کے لئے بھی تیار رہیں گے ۔ پنٹگان کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہم عراق کی فضاؤں میں پائلٹ اور بغیر پائلٹ دونوں طیارے رکھے ہوئے ہیں اور کسی کو اس پر حیرانی نہیں ہونی چاہئے کہ ہمارے ڈرونس مسلح ہیں ۔ بغداد پر مسلح ڈرونس کی پروازیں اوباما کی پالیسی میں تبدیلی کا واضح اشارہ ہے جنہوں نے عراقی فوج کی مدد کے لئے اپنے مشیر روانہ کئے ہیں۔ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ اگر صدر حملہ کی اجازت دیتے ہیں تو یہ ڈرونس حملے بھی کریں گے ۔ اسی دوران عراقی ہیلی کاپٹرس نے تکریت میں جنگجوؤں کے قبضہ سے ایک یونیورسٹی کیمپس کو آزاد کرانے آج بمباری کی جب کہ بغداد میں ایک خود کش بم دھماکہ میں سے کم19افراد ہلاک اور 41دیگر زخمی ہوگئے ۔، سابق صدر صدام حسین کے آبائی ٹاؤن تکریت پر تقریباً دو ہفتہ قبل داعش کے سنی جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا ۔، انسانی حقوق گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ داعش نے11جون کو اپنے حملہ کے بعد تکریت میں بڑے پیمانہ پر قتل عام کیا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطبق داعش نے تکریت پرقبضہ کے بعد11تا14جون کے درمیان کم از کم دو مقامات پر زائد از90افراد کا قتل عام کیا ۔ ادارہ کے مطابق ہلاکتیں مزید زیادہ ہوسکتی ہیں لیکن علاقہ میں رسائی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی توثیق نہیں کی جاسکتی ۔ عراقی فورسس نے تکریت پر کل سے فضائی حملے شروع کئے ہیں۔ تکریت سے فرار ہونے والے ایک یونیورسٹی پروفیسر فرحان ابراہیم تمیمی نے بتایا کہ وہ اور ان کے افراد خاندان آج صبح شہر سے روانہ ہوئے۔ ہم بندوقوں کی آوازیں سن رہے تھے ، ہیلی کاپٹرس حملے کررہے ہیں ۔ دارالحکومت بغداد میں ہوئے دھماکے کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ شمالی بغداد میں کل دیر رات شیعہ اکثریتی علاقہ قدیمیہ میں ایک پر ہجوم بازار میں خود کش حملہ آور نے خود کو اڑالیا جس میں19افراد ہلاک ہوگئے ۔ حالیہ دنوں میں عراق میں پرتشدد واقعات میں تیزی آئی ہے ۔

U.S. has armed drones over Baghdad, official says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں