CBI Court Questions YS Jagan On Assets Case
سی بی آئی کی خصوصی نامپلی عدالت نے صدر وائی ایس آر کانگریس وائی ایس جگن موہن ریڈی کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی سماعت 21جولائی تک ملتوی کردی ۔ اس کیس کے اصل ملزم وائی ایس جگن موہن ریڈی آج عدالت میں حاضر ہوئے۔ وہ4ماہ کے وقفہ کے بعد عدالت میں حاضر ہوئے ۔انہوں نے انتخابات سے قبل عدالت میں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے انتخابات کے بعد عدالت میں حاضر ہونے کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے یہ اجازت دے دی تھی ۔ آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور غیر قانونی کانکنی کے معاملات میں آندھر اپردیش کے سابق وزرا دھرمنا پرساد راؤ ، سبیتا اندراریڈی کے علاوہ جگن موہن ریڈی کے آڈیٹر وجئے سائی ریڈی بھی عدالت میں حاضر ہوئے ۔ اسی دوران عدالت نے غیر قانونی کانکنی کے معاملہ میں کرناٹک کے سابق ویر جی جناردھن ریڈی کے علاوہ سرینواس ریڈی اور محفوظ علی خان کے ریمانڈ میں21جون تک توسیع کردی ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں