سیاست میں منشیات کی دولت کا بےدریغ استعمال - وزیراعلیٰ بلوچستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

سیاست میں منشیات کی دولت کا بےدریغ استعمال - وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ
اردو نیوز (سعودی عرب)
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ منشیات کا ناسور صوبے کے جوانوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ سیاست میں بھی منشیات کے پیسے کا بےدریغ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ سیاستداں بھی منشیات کے پیسے سے سیاست کرنے والوں کے متاثرین میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عرصہ سے بلوچستان میں جاری منشیات کے ناسور کے چشم دید گواہ ہیں۔ منشیات غیرقانونی طور پر دیگر ممالک کو بھی اسمگل کی جاتی رہی ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے خلاف پورے معاشرے کو آگہی دی جائے اور خاندانوں کو تباہی سے بچایا جائے۔
انہوں نے گزشتہ روز اے این ایف فرنٹئر کور ، پاکستان ریلوے پولیس اور ایکسائز اور ٹیکسیشن کی جانب سے پکڑی جانے والی منشیات کو تلف کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں