مظفر نگر فسادات کیس میں ایک اور ملزم کے خلاف چارج شیٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-29

مظفر نگر فسادات کیس میں ایک اور ملزم کے خلاف چارج شیٹ

مظفر نگر
پی ٹی آئی
مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم نے آج یہاں فساد سے متعلقہ ایک کیس میں مزید ایک ملزم کے خلاف ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ ایس آئی ٹی انسپکٹر رشم سنگھ نے گزشتہ ستمبر میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران کتبا کی ہلاکت میں ایک ملزم منوج کمار کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ ایس آئی ٹی کے مطابق فسادیوں نے مبینہ طور پر ایک خاتون کے بشمول8افراد کو جن کی شناخت خاتون واحد ، ششماد ، ارشاد ، تراب الدین، قیوم فیاض اور مومن کی حیثیت سے کی گئی ہے ہلاک کردیا گیا تھا، جنہوں نے8ستمبر کو ضلع میں کتبا موضع میں مکانات کو نذر آتش کردیا تھا۔ ایک متاثرہ کے فرزند عمران نے آئی پی سی کی دفعات302,307,147,436کے تحت110افراد کے خلاف ایک شکایت درج کروائی تھی ۔ ایس آئی ٹی نے کہا کہ دو ملزمین کنور پال اور جوگیندر کو قبل ازیں گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ۔ اور مزید کہا کہ اس نے کیس میں ملوث41ملزمین کی شناخت کی ہے ۔ بعد ازاں مزید ایک ملزم منوج کو گرفتار کرلیا گیا ۔ باقی38ملزمین ہنوز مفرور ہیں اور عدالت نے ان کے خلاف قرقی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔گزشتہ سال مظفر نگر اور مغربی اتر پردیش کے پڑوسی مواضعات میں فرقہ وارانہ فسادات میں تقریباً60افراد ہلاک اور ہزاروں اپنے مکانات سے بے گھر ہوگئے تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں