ہندوستان پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتا ہے - وزیر خارجہ سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-29

ہندوستان پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتا ہے - وزیر خارجہ سشما سوراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان ، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن پڑوسی ملکوں کو اس کے خلاف کی جانے والی دہشت گرد سرگرمیوں کو لازماً روکنا ہوگا کیونکہ مذاکرات بم دھماکوں کے شوروغل میں دب جائیں گے ۔ سشما سوراج نے آج وزیر خارجہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہ اکہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کی ترجیح ہوگی کہ وہ ہندوستان کی طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کریں ار پڑوسی ملکوں، دفاعی حلیفوں آفریقہ ، آسیان رکن ممالک ، یورپ اور دوسروں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائیں ۔ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نواز شریف سے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات موثرنہیں ہوں گے اگر بم دھماکوں کا سلسلہ جاری رہے ۔ 62سالہ سشما سوراج نے وزیر امور خارجہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ’’ہم نے پاکستان سے کہا ہے کہ ہم اس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ اچھے تعلقات اسی وقت موثر اور کامیاب ہوسکتے ہیں جب ہندوستان کے خلاف کی جانے والی دہشت گرد سرگرمیوں کو روکا جائے ۔ مذاکرات کی آواز بم دھماکوں کی آواز میں کھو جائے گی ۔ اسی لئے بم دھماکوں کو روکنا چاہئے تاکہ ہم بات کرسکیں اور ہماری آوازیں سنی جاسکیں ۔ مذاکرات بم دھماکوں کے شوروغل میں دب جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ممبئی دہشت گرد حملے کے ملزمین کے خلاف تیز تر قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنائے ۔ اس پر پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اس پر کام کررہے ہیں ۔ سشما سوراج نے کہا کہ مودی نے کل سارک قائدین کے ساتھ مذاکرات کئے جو کامیاب رہے ۔ یہ قائدین مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آئے تھے ۔ انہوں نے سارک قائدین سے کہا کہ سارک اپنے باہمی مسائل کی وجہ سے دنیا میں اپنی ایک شناخت بنا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ ملکوں کے درمیان باہمی متنازعہ موضوعات کو ترک کیا جائے تو سارک ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھر سکتا ہے ۔ سواراج نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ پہلی مرتبہ سارک قائدین نے محسوس کیا کہ ایک حکومت اور وزیر اعظم ہے جو چوکھٹے کے باہر کی سوچتا ہے جس نے ہندوستان میں اقتدار سنبھالا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سوراج نے کہا کہ مودی نے سری لنکا کی صدر مہنداراجے پکسے کے ساتھ اپنی بات چیت میں ماہی گیروں کا مسئلہ اٹھایا اور تیرہویں ترمیم کے مسئلہ پر بھی بات کی۔

India wants good relations with Pakistan: Sushma Swaraj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں