ریاستی اسمبلی انتخابات - علاقائی پارٹیوں نے پرچم لہرایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

ریاستی اسمبلی انتخابات - علاقائی پارٹیوں نے پرچم لہرایا

ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو لے کر ہرچہار جانب این ڈی اے کی کامیابی موضوع بحث ہے اور خاص طور پر نریندر مودی کی لہر کا ذکر ہورہا ہے، لیکن پورے ملک کی کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور کچھ ریاستوں میں ضمنی اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں جس میں مودی لہر کو محسوس نہیں کیا گیا ۔ آندھر ا پردیش کی کل294سیٹوں میں تلگو دیشم پارٹی نے118سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے اور وہ آندھرا پردیش کے اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس نے69سیٹوں پر قبضہ کیا ہے ، اسی طرح تلنگانہ راشٹر سمیتی نے61سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے ۔ جب کہ کانگریس کو وہاں19سیٹیں ہی ملی ہیں۔60سیٹوں والی ارونا چل پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے43سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اڑیسہ کی 147اسمبلی سیٹوں کے انتخابات میں بیجو جنتادل نے ایک بار پھر115سیٹیں حاصل کرکے ریاست میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ وہاں کانگریس کو18تو بی جے پی کو11سیٹوں پر قناعت کرنی پڑٰ ہے ۔ سکم کی32اسمبلی سیٹوں کے انتخابات میں سکم ڈیمو کریٹک فرنٹ نے21سیٹیں حاصل کر کے بڑی پارٹی بن کر ابھری تو سکم کرانتی کاری موررچہ کو محض 7سیٹیں مل پائیں ۔ اگر ہم ضمنی انتخابات کی بات کریں تو بہار میں بی جے پی اور جنتا دل یو کو ایک ایک سیٹ ملی ہے تو راشٹر جنتادل کو3نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ گجرات میں بی جے پی نے4حلقوں میں بازی ماری ہے تو کانگریس بھی3سیٹیں ہتھیانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ہماچل پردیش ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش، میزورم ، تمل ناڈو کی ایک ایک سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں ہماچل اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تو مہاراشٹر اور میزورم میں کانگریس نے۔ جب کہ تمل ناڈو میں اے آئی ڈی ایم کے نے بازی ماری ۔ اتر پردیش اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو2سیٹیں ملیں جب کہ کانگریس اپنا دل کو ایک ایک سیٹیں ملی ہیں۔ مغربی بنگال کے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو5سیٹیں حاصل ہوئیں جب کہ ریویولیشنری پارٹی کو ایک سیٹ ملی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں