18/مئی پیرس آئی۔اے۔این۔ایس
فرانس کے صدر فرینکوئی اولاند’ مغربی آفریقی قائدین اور مغربی طاقتوں کے نمائندوں نے عہد کیا کہ انتہا پسند گروپ بوکو حرام کا متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے گا۔ نائجیریا میں سلامتی عنوان سے پیرس میں چوٹی کانفرنس منعقد ہوئی ۔ اس چوٹی کانفرنس میں نائیجریا’بنن کیمرون‘ چاڈاور نائیجریا کے علاوہ مغربی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور عہد کیا گیا کہ بوکو حرام کی جا نب سے اغوا کردہ اسکولی لڑکیوں کو رہا کوانے متحدہ جدو جہد کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں علاقائی اور عالمی اتحاد بنا کر کی بوکو حرام کا مقابلہ کیا جائے گا۔ چوٹی کانفرنس کا اعلامیہ صدرفرانس فرینکوئی اولاند کے دفتر سے جاری کیا گیا ۔ قریب ایک ماہ قبل بوکو حرامنے200سے زائد اسکولی لڑکیوں کا ہاسٹل سے اغوار کرلیا اور دھمکی دی کہ ان لڑکیوں کو فروخت کردیا جائے گا۔ چوٹی کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ بوکو حرام کے اثر کے علاقوں میں متحدہ اور سیکوریٹی کا انتظام کیا جائے گا ۔ علاقائی سطح پر تال میل پیدا کرکے طلایہ گری کرتے ہوئے لاپتہ لڑکیوں کا پتہ چلایا جائے گا۔ بوکو حرام مخالف انسانیت ہے اور نائیجریا میں عدم استحکام لانے کوشاں ہے ۔ ملکوں کی سرحدات کی نگرانی کرتے ہوئے اورمعلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مہم چلائی جائے گی ۔ بوکو حرام نے276سے زائد اسکولی لڑکیوں کو اغواکرنے کا اعتراف کرلیا۔ شمال مشرقی نائیجریا کے مقابلہ چیوک سے لڑکیوں کا اغواکیا گیا ۔ اس کے مقام کے دیگر مدارس کو بھی بند کردیا گیا ۔ اب تک50لڑکیاں بوکو حرام کے چنگل سے نکل بھاگنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔ اس گروپ کے چند ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسلامی تنظیم بوکو حرام نے اپنا نام بوکو حرام رکھا ہے ۔ بوکو حرام ے معنی مغربی تعلیم کی مخالفت ۔ بوکو حرام کا قیام2002میں عمل میں آیا ۔ اس نے اپنی مسلح جدو جہد کے دوران10,000سے زائد افراد کو ہلاک کردیا۔ اس سال کے آغاز بعد سے بوکو حرام نے 1500افراد کو ہلاک کردیا۔Western and african coalition vows 'total war' against boko haram
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں