بھاری اکثریت سے منتخب ہونے کا یقین - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

بھاری اکثریت سے منتخب ہونے کا یقین - کجریوال

وارانسی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے آج ایک متاثر کن روڈ شو کرتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر ہیلی کاپٹر اور کرپشن کی سیاست کے حوالہ سے تنقید کی ۔ بنارس ہندویونیورسٹی کے باب الداخلہ سے آج دوپہر دیگر پارٹی قائدین اور سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کجریوال نے روڈ شو کا آغاز کیا ۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ یہ ایک تاریخی الیکشن ہے ‘کاشی کے عوام کو یہ طے کرنا ہے کہ وہ مودی کی رشوت سے پرسیاست کی تائید کریں گے یا صاف و شفاف سیاست اور پیار و محبت اور احترام کی سیاست کا انتخاب کریں گے۔کجریوال نے کہا’’میں جانتا ہوں آپ نظام کو صاف و شفاف بنانے ہماری تحریک کی تائید کریں گے ۔ میں روہنیا اور متصل علاقوں کو گیا اوریہ تاثر لیا کہ70فیصد عوام آپ کی تائید کرتے ہیں۔‘‘کجریوال نے مودی پر سیاست کے لئے گنگا آرتی کو بھی استعمالکرنے کا الزام لگایا اورکہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں‘انہیں گنگا آرتی کی اجازت دی گئی لیکن انہوں نے نہیں کیا۔ کجریوال نے عوام کو بتایا’’ میں نے کل اپنی اہلیہ کے ساتھ گنگا آرتی کی ہمیں کسی نے نہیں روکا۔ جو شخص سیاسی فائدہ کے لئے گنگا آرتی کا استحصال کرنے کی کوشش کررہا ہے کیا ایسے شخص کی تائید نہیں کی جانی چاہئے ‘‘۔ مودی کے فضائی سفر کامضحکہ اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ(مودی) دو گھنٹے کے لئے انتخابات سے قبل ہیلی کاپٹر میں آئے کیا آپ سوچتے ہیں کہ انتخابات کے بعد وہ یہاں آئیں گے ۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں ۔ میں کاشی میں رہوں گا اور آپ کی مدد کے لئے موجود اور دستیاب رہوں گا‘ اس مرتبہ ہیلی کاپر کی سیاست کام نہیں کرے گی۔ نریندرمودی کو چیلنج کرنے والے اروند کجریوال نے آج حلقہ وارانسی کے دیہی علاقوں میں اپنے روڈ شو کا آغاز کیا اور یقین ظاہر کیا کہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ اور ذات پات کی سیاست کو استعمال کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کے تمام حربے اختیار کررہی ہے۔

Kejriwal tries to outdo Modi with mega roadshow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں