کرپشن سے نمٹنے میں ناکامی منموہن حکومت کے زوال کا سبب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

کرپشن سے نمٹنے میں ناکامی منموہن حکومت کے زوال کا سبب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم کے سابق میڈیا مشیر سنجے بارو کے مطابق کرپشن کے خلاف ٹھوس کارروائی میں منموہن سنگھ کی ناکامی ان کی حکومت کے زوال اور نریندر مودی واروند کجریوال کے عروج کا سبب بنی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر منموہن سنگھ کرپشن سے نمٹنے میں سنجیدہ ہوجاتے تو حکومت گرجاتی ۔ ڈی ایم کے اور شرد پوار جیسے حلیفوں کی وجہ سے کافی جوکھم لاحق تھا ۔ انہوں نے منموہن سنگھ کے حوالے سے کہا کہ ان کا یہ ماننا تھا کہ عوام انہیں دیانتدار تصور کرتے ہیں اور الزامات دیگر افراد کے خلاف ہیں ۔ منموہن سنگھ کا کہنا تھا’’میں اس سلسلہ میں کیا کرسکتا ہوں‘‘۔ سنجے بارو کل رات یہاں ان کی کتاب’’وی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ پر مباحث کے دوران کہا کہ اگر منموہن سنگھ یوپی اے 2حکومت کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں تو کوئی اروند کجریوال نہ ہوتا۔ یہ ایک سلی میڈ شخص ہے جو باصلاحیت ہے اور وزیرا عظم بننے کے قریب ہے ۔ وہ ایک عالمی مدبر ہے اورمتوسط طبقہ کی آنے والی کئی نسلیں اس کے روثہ سے متاثر رہیں گی ۔ اس استفسار پر کہ آیاان کے خیال میں منموہن سنگھ نریندرمودی کے بہترین پولنگ ایجنٹ ثابت ہوئے ہیں ، سنجے بارو نے کہا کہ میرے خیال میں مودی کا عروج براہ راست طورپر ان(منموہن سنگھ کی حکومت) کے زوال سے مربوط ہے ۔بارو نے کہا کہ میرے خیال میں ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے جو بات کہی ہے اس کی کوئی تردید نہیں کرسکتا۔ اس بی جے پی لیڈر نے مجھ سے کہا تھا کہ آج کل ہندوستان میں جو ہورہا ہے وہ سیاست کے قانون کے تحت نہیں بلکہ طبعیات کے قانون کے تحت ہورہا ہے ۔ اس قانون کی رو سے اگر کوئی خلا پیدا ہوجاتا ہے تو ہم اس خلا میں کھنچے چلے جاتے ہیں۔

PM's failure to fight corruption led to govt's undoing: Baru

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں