یواین آئی
وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کابینی سکریٹری اجیت کمار کو آسامکی صورت حال پر مسلسل نظررکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد اجیت کمار نے مرکز اورریاست کے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ وزیراعظم کے دفترنے یہ بات بتائی ۔ وزیرا عظم کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ مرکز کی جانب سے 20سنٹرل فورسیس بشمول کوبرا کمپنیز کو آسام روانہ کیاجارہا ہے اور دیگر9فوجی بٹالینس کو حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کے لئے راحٹ کاری کیمپوں کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے متاثرین کی ضروریات کے مطابق ادویاتاورغذا کی فراہمی میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا ہے ۔ ادھرمرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے حملوں کو ایک مخصوص فرقہ کی کارستانی قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کے مقصدسے مائناریٹی طبقے کو حملوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ دو دن قبل آسام میں بوڈو عسکریت پسندوں کے حملوں میں32مسلمان شہید ہوگئے۔ مہلوکین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
PM monitoring Assam situation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں