3/مئی کولکاتا آئی۔اے۔این۔ایس
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ کسی بھی قیمت پر مفاہمت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی پر بالراست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض جماعتوں کی جانب سے مغربی بنگال میں فسادات کو ہوا دینے اور عوام کے درمیان نفرت کے بیج بونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اتر پردیش اور بہار کے عوام بھاری تعداد میں رہتے ہیں لیکن یہاں کے عوام کی جتنی قدر کی جاتی ہے دیگر ریاستوں کے عوام کو بھی اتنی ہی اہمیت دی جاتی ہے ۔ ممتا بنر جی نے شیام بازار میں انتخابی ریالی سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھوٹ ڈالو اور سیاست کرو کے نظریہ پر وہ یقین نہیں رکھتیں اور مغربی بنگال میں بلا تفریق مذہب و ملت تمام ہی افراد کے یکساں برتاؤکیاجاتا ہے ۔ ممتا نے واضح الفاظ میں کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا کسی بھی صورت میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا کسی بھی صورت میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس،بی جے پی اور سی پی آئی(ایم) کے ساتھ ترنمول کانگریس کا سخت مقابلہ ہے اوریہ جماعتیں ترنمول کانگریس کے خلاف نفرت آمیز پروپیگنڈہ کررہی ہے۔No compromise with BJP at any cost Mamata
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں