آسام میں تشدد کی تحقیقات - این آئی اے ٹیم کی آمد - کرفیو میں نرمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-06

آسام میں تشدد کی تحقیقات - این آئی اے ٹیم کی آمد - کرفیو میں نرمی

گوہاٹی
یو این آئی
آسام کے بوڈو علاقائی نظم و نسق اضلاع میں تشدد کی تحقیقات کے لئے نیشنل انوسٹیکیشن ایجنسی(این آئی اے) کی ایک ٹیم آج آسام پہنچ گئی ۔ اسی دوران ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ معلوم کرنے کے لئے عدالتی تحقیقات کرائی جائیں گی یا آیا ہلاکتوں کے پیچھے کوئی سیاسی سازش تھی ۔ چیف منسٹر آسام ترون گوئی نے کہا ہے کہ حکومت اضلاع(علاقوں) میں تشدد کے پھوٹ پڑنے کی عدالتی تحقیقات ،ایک ریٹائرڈ جج کے ذریعہ کرائے گی ۔ انہوں نے یہاں اپ نے بیان میں کہا ہے کہ عدالتی تحقیقات سے اس امر کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی کہ واقعات کے پیچھے کیا سازش تھی ۔ اس طرح اشرار کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی ۔ این آئی اے ٹیم گوہاٹی بھی جائے گی اور دسپور میں ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کرے گی ۔ گزشتہ یکم مئی کو تشدد پھوٹ پڑنے کے جلد ہی بعد ریاستی حکومت نے این آئی اے تحقیقات کی سفارش کی تھی ۔ چیف منسٹر نے یہ وضاحت بھی کردی کہ ریاستی حکومت اضلاع میں تشدد سے متاثرہ افراد کو آتشیں اسلحہ فراہم نہیں کرے گی ۔ انہوں نے بعض میڈیا کی ان اطلاعات کی تردید کردی کہ ریاستی حکومت متاثرہ علاقوں میں تشدد کے متاثرین کو آتشیں اسلحہ جاری کرے گی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ اسی دوران متاثرہ اضلاع بکسا اور کوکرا جھار میں صورتحال اعتدال پر آرہی ہے ۔ بکسا، چیرنگ اور کوکرا جھار میں غیر معینہ مدت کے کرفیو میں آج ئی گھنٹے نرمی دی گئی ۔ گزشتہ48گھنٹوں میں کسی مقام سے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے سیکوریٹی فورسس اور فوجی سپاہیوں نے چوکسی برقرار رکھی ہے تاکہ حفاظتی انتظامات اور مختلف فرقوں کی تنظیموں، کمیونٹی قائدین، اصحاب رائے اور بالعموم تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیت کے تعاون سے حالات کو معمول پر لایا جائے ۔ ریاستی حکومت سارے اینٹلیجنس ایجنسیوں سے موصولہ مشاورتوں پر کارروائی کررہی ہے ۔ مذکورہ ہلاکتوں کے لئے این ڈی ایف بی (ایس) تنظیم کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا ہے ۔ انٹلیجنس مواد کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے سبب این ڈی ایف بی(ایس) کو سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں کئی مقامات پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ سیکوریٹی فورسس کی کارروائی سال حال کے آغاز ہی میں شروع کردی گئی تھی اور مذکورہ تنظیم کے21ارکان اب تک ہلاک ہوگئے ہیں ۔ 72کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ 41نے خود سپردگی اختیار کی ۔ محروسین کے پاس سے کثیر مقدار میں اسلحہ دھماکو اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں ۔ دریں اثناء گزشتہ72گھنٹوں کے دوران بی ٹی اے ڈی علاقوں میں ہوئے تشدد واقعات کے سلسلہ میں 5مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ این ڈٰ ایف بی(ایس)کے خلاف کی گئی سخت سیکوریٹی کارروائی میں سونیت پورا اور اُدل گری اضلاع میں کل مذکورہ تنظیم کے3خوفناک ارکان مارے گئے ۔ تشدد کے واقعات کے سلسلہ میں26افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ سی آئی ڈی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم، بغرض تحقیقات فوری ضلع بکسا پہنچ گئی تاکہ تشدد کے ان کیسس کو عنقریب این آئی اے کے حوالہ کیا جائے جیسا کہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کی جاریہ اسکیموں کے مطابق ہر مہلوک کو6لاکھ روپے ایکس گریشیا دیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں