پون کلیان کی جن سینا 2019 کا انتخاب لڑے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-05

پون کلیان کی جن سینا 2019 کا انتخاب لڑے گی

وجئے واڑہ
یو این آئی
تلگو فلم اسٹارسے سیاستداں بن جانے والے پون کلیان نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف اپنی لفظی جنگ کو جاری رکھتے ہوئے آج یہاں یہ الزام عائد کیا کہ جگن کئی ایک بدعنوانیوں اوراراضی پر قبضے کے واقعات میں ملوث ہیں ۔ ضلع کرشنا میں ایک کائیکا لورو مقام پرایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے برادر اورمرکزی وزیر برائے سیاحتی ترقی کے چرنجیوی نے ریاست آندھرا پردیش میں اس وقت کی راج شیکھر ریڈی حکومت کی دھاندلیوں اورمخالف عوام پالیسیوں سے متاثر ہوکر ہی"پرجا راجیم" پارٹی قائم کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات عوام کے لئے"اپنی عزت نفس،کے تحفظ" کا ایک بہترین موقع ہے ۔ انہوں نے عوام سے تلگو دیشم پارٹی اور بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔پون کلیان جنہوں نے حال ہی میں اپنی خود کی پارٹی"جنا سینا" قائم کی ہے ۔ یاددلایا کہ انہوں نے سال2009ء کے انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلائی تھی کیونکہ انہوں نے یہ محسوس کرلیا تھاکہ ریاست میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاریہ انتخابات کے بعد اپنی پارٹی کو وسعت دیں گے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت جلد وہ جنا سینا کی مجلس عاملہ تشکیل دیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سال2019ء میں ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی حصہ لے گی ۔ ضلع کرشنامیں کائیکالوراورگڈی واڑہ کے علاوہ ضلع گنٹور میں باپٹلہ اور نرسا راؤ پیٹ میں بی جے پی اور تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے منعقد کئے گئے کئی ایک انتخابی جلسوں سے پون کلیان نے خطاب کیا۔ جب کہ وہ عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

Jana Sena Will Contest in 2019 elections: Pawan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں