پاکستان میں مزید 13 طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

پاکستان میں مزید 13 طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

اسلام آباد
رائٹر
حکومت پاکستان نے خیر سکالی کے اظہار کے طور پر مزید 13 طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کر لیاہے ۔ اسلام آباد کی جانب سے یہ فیصلہ جمعہ کے روز طالبان کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ وزیر داخلہ نثار علی خان نے ہفتے کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 13 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا مذید کہناتھاکہ دوسرے فریق کو بھی اسی طرز کا قدم اٹھانا چاہیئے اور مسلح کاروائیوں میں حصہ نہ لینے والے قیدیوں کو رہا کر دینا چاہیئے۔ ان کے مطابق امن مذاکرات سے ملک میں قیام امن ممکن ہو سکے گا ۔ وزیر داخلہ نے مذید بتایاکہ آئندہ ہفتے براہ راست بات چیت کے اگلے دور کے انعقاد تک رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی کل تعداد 30 تک ہو جائےگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کی تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کے آغاز کے بعد سے دہشت گردانہ حملوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور امن مذاکرات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں ۔ گذشتہ ہفتہ چہار شنبہ کے روز پاکستان نے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 19 قبائلی افراد کو رہا کیا، جن کے بارے میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ ایسے طالبانی قیدی تھے، جنھوں نے لڑائی میں حصہ نہیں لیا تھا۔ تاہم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا تھا کہ رہائی پانے والے افراد اُن کی تنظیم کے اراکین نہیں ہیں ۔

Pakistani government releases 13 non-combat Taliban as good faith in peace talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں