پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 06-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 06-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-06

(اعتماد نیوز)
مولانا سلمان حسنی ندوی استاذ حدیث ادارالعلوم نددۃ العماء (لکھنو) نے کہا کہ دینی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی دین ودنیا کی کامیابی ہے۔دنیا میں اقراء کی تحریک سے علم پھیلا اور سارے عالم پر چھا گیا۔مولانا نے اذان انٹر نیشنل اسکول کے جلسہ تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ان خیلات کا اظہار کیا۔مولانا نے کہا کہ اسلامک ایجوکیشن اور ماڈرن ایجوکیشن علحدہ نہیں ہیں ۔وہی ماڈرن ایجوکیشن فائدہ مند ہے جو طالب علم کو ہر قسم کی برائی سے محفوظ رکھے۔موجودہ حالات میں ماڈرن ایجوکیشن کے نام پر دنیا میں بدکاریاں علم ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام سے قبل علم محدود تھا‘ برائیاں عام تھیں ‘ ماحول سے برائیوں کے خاتمہ کے لئے اﷲ تعالٰی نے پیغیمبروں کے ذریعہ ہدایت کو عام کیا اور ایک بڑے انقلاب کے لئے قرآن مقدس کو نازل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماڈرن ایجوکیشن کے نام پر آج جاہلیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ سائنسی معلومات ‘ڈاکٹر وانجینئر اور دیگر علوم میں ماہر بناتی ہیں جبکہ دینی علم سب کو انسانیت سکھاتا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ علم کو صحیع معنوں میں ساری نسلوں تک پہنچایا جائے۔دور حاضر میں علم کوسمجھ کرن پڑھنے اور عمل کرتے ہوئے دنیا میں جاری فساد ‘کرپیشن اور دیگر برائیں کو ختم کیا جاسکتے ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر یوسف اعظم نے استقبالی کلمات ادا کئے ۔اسکولی طلبہ نے تعلیمی مظاہرے کئے۔اذان اسکول سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے حفاظ طلبہ کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر ڈاکٹر یوسف اعظم چیرمین ‘مولاناراشد نسیم ندوی ‘ڈاکٹر محمد اعظم ‘محمد یوسف اعظم اور محترمہ ڈاکٹڑ فیروز خان اور دوسرے موجود تھے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں