امریکی پولیس افسر گرفتاری - کھوبراگڈے کیس سے کوئی تعلق نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

امریکی پولیس افسر گرفتاری - کھوبراگڈے کیس سے کوئی تعلق نہیں

نئی دہلی/واشنگٹن
(آئی اے این ایس)
طیرانگاہ دہلی پر گذشتہ ماہ نیویارک کے ایک پولیس عہدیدار کی گرفتاری کا کوئی تعلق، نیویارک میں ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبر گڈے کے کیس سے نہیں ہے۔ پولیس، عہدیدار، اب ضمانت پر رہا ہے۔ گذشتہ 11مارچ کو رات 1:30 بجے طیرانگاہ دہلی پر اس کے لگیج میں گولیاں پائے جانے پر اس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نئی دہلی میں سرکاری عہدیداروں نے امریکی میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے کہ گرفتاری، کھوبر گڈے معاملہ پر ہندوستان کا انتقام ہے۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ امریکی پولیس عہدیدار میانی انکار نیشن کو ان کی جاکٹ کے ایک پاکٹ میں 9 ایم ایم کی 3گولیاں پائے جانے کے بعد گرفتار رکیا گیا تھا۔ یہ گولیاں ان کے تنقیح کردہ لگیج میں تھیں۔ انکار نیشن کو دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اس پویس آفیسر کو اُسی روز ضمانت پر رہا کردیا۔ نئی دہلی میں ایک عہدیدار نے امریکی میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ امریکی پولیس عہدیدارکی گرفتاری، نیویارک میں اس وقت کی نائب قونصل جنرل ہد دیویانی کھوبر گڈے کی گرفتاری اور جامہ تلاشی کی انتقامی کارروائی ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ "کسی شخص کا، اپنے بیگیج میں گولیاں لے جانا،ہندوستانی قانون کے خلاف ہے۔

Ridiculous to link US cop's arrest with Devyani Khobragade case: India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں