کانگریس کے دور میں حقیقی ترقی ہوئی - منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

کانگریس کے دور میں حقیقی ترقی ہوئی - منموہن سنگھ

پرانپور(پیلی بھیت)۔
(یو این آئی)
وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ انتشار پسندی کی سیاست پر عمل پیرا ہے اور عوام کو ذات پات اور فرقہ پرستی کے خطوط پر تقسیم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس ایک قدیم جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ ملک اور عوام کا خیال کیا ہے۔ صرف انگریس کی کوششوں سے ملک کی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈر امیت شاہ کا نام لئے بغیر الزام عائد کیا کہ یہ قائدین محض اپنی ووٹ بینک کی سیاست کیلئے سماج میں پھوٹ ڈالنے کوشاں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سیاسی جماعتیں محض فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور انہوں نے منفی سیاست کی لیکن اترپردیش میں ملی جلی آبادی ہے اور اس ریاست نے کبھی فرقہ پرست یا ذات پات کی سیاست کرنے والے قائدین یا سیاسی جماعتوں کو قبول نہیں کیا ہے۔ اترپردیش میں پیلی بھیت لوک سبھا حلقہ کے بائی پاس گراونڈ میں اولین انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دینے سے پہلے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔ منموہن سنگھ نے کہاکہ اترپردیش اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آئندہ پانچ سال تک ملک پر کس کی حکمرانی ہوگی۔ یہ ان کی ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ ملک بحران میں مبتلا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ اترپردیش نے سب سے زیادہ وزیراعظم روانہ کئے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کو بی جے پی اور دیگر جماعتوں کی ہر تنقید کا جواب دینا چاہئے۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ان کی حکومت صرف چند شعبوں میں ایسے اقدامات کرسکی ہے جن کی ضرورت تھی لیکن بیشتر شعبوں میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ منموہن سنگھ نے کہاکہ ہم نے کرپشن کو ختم کرتے ہوئے مہنگائی پر قابو پایا ہے۔ کانگریس حکومت نے ہی آر ٹی آئی قانون لایا۔

Prime Minister hits campaign trail and attacks Modi's 'divisive politics'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں