#Mayawati انتخابات کو ہندو مسلم خطوط پر تقسیم کرنے بی جے پی - ایس پی کی سازش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

#Mayawati انتخابات کو ہندو مسلم خطوط پر تقسیم کرنے بی جے پی - ایس پی کی سازش

لکھنؤ۔
(یو این آئی)
یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ان کی پارٹی ملک میں اقتدار کا توازن بن کر ابھرے گی، بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی نے اترپردیش میں ووٹوں کو ہندو مسلم خطوط پر بانٹنے ایک دوسرے کے ساتھ ساز باز کرلی ہے۔ انہوں نے یہاں اترپردیش کی تمام 80لوک سبھا نشستوں کیلئے بہوجن سماج پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر موی کی وارانسی سے امیدواری اور سماج وادی پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو کی اعظم گڑھ سے امیدواری ان پارٹیوں کی رچی ہوئی سازش ہے تاکہ انتخابات کو مذہبی خطوط پر تبدیل کیا جاسکے اور رائے دہندوں کو ہندو مسلم نظریات میں تقسیم کیا جاسکے۔ مایاوتی نے کہاکہ ان کی پارٹی انتخابات کے بعد اقتدار کا توازن بن کر ابھرے گی اور وہ ہم خیال سیکولر جماعتوں کی مدد سے مرکز میں آئندہ حکومت تشکیل دے گی۔ یہ بتاتے ہوئے سماج وادی پارٹی بالکل بھی سیکولر پارٹی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مرکز میں آئندہ حکومت فرقہ پرست بی جے پی اور بدعنوان کانگریس کے بغیر تشکیل پائے گی۔ مایاوتی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سیکولر محاذ کی تشکیل کے بارے میں ممتا بنرجی یا جیہ للیتا سے بات چیت نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نتائج کا اعلان ہونے دیں اس کے بعد ایسی بات چیت شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں ہماری حکومت کا نظریہ "سروجن سکھائے، سروجن ہتائے" ہوگا۔ یوپی میں بی ایس پی کی سابقہ حکومت کے دوران یہ فارمولہ ہٹ ثابت ہوا تھا۔

Mayawati sees ‘communal plot’ in Modi, Mulayam seat choices

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں