مدینہ ادارہ کی جانب سے بچوں کے بعض نام رکھنے پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

مدینہ ادارہ کی جانب سے بچوں کے بعض نام رکھنے پر پابندی

مدینہ منورہ
اردو نیوز
محکمہ احوال المدینہ (ادارہ برائے رجسٹریشن پیدائش) نے مملکت سعودی عرب میں پیدا ہونے والے بچوں کے بعض نام رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ نام اسلامی ہونے چاہیے ، معاشرتی اور دینی اصولوں کے خلاف نام نہ رکھے جائیں۔ ذرائع نے عربی اخبار "عکاظ" کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ اپنے بچوں کے ایسے نام رکھتے ہیں جو اسلامی اصولوں کے خلاف ہوتے ہیں یا وہ اسلامی معاشرے کے لیے مناسب نہیں۔ ادارہ برائے رجسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں 50 ناموں کی نشاندہی کی گئی ہےجن میں اہم ترین اور زیادہ تر رکھے جانے والے ناموں میں درج ذیل نام شامل ہیں :
عبدالرسول ، عبدالنبی ، عبدالناصر ، لوران ، ملکتینا ، سمو ، بسملہ ، یلین ، لینڈا ، راما ، ساندی ، الیس ، لارین ، کبریال ، بنیامین ، جبریل ، عبدالمعین ، ابرار ، ملاک ، ایمان ، بیان ، بسیر ، وریلام ، ناریس ، یارا ، مملکہ ، ملکہ ، امیر ، نبیہہ ، مایا ، نردین ، تبارک ، ٹولین ، ارم ، ناریح ، لندا ، مالین ۔۔۔ اور اسی طرح کے دیگر نام۔
محکمہ احوال المدینہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بعض نام ایسے ہیں جو غیر مسلموں میں رکھے جاتے ہیں ، جبکہ بعض اسلامی اصولوں کے خلاف ہیں جو شریعت اسلامی کے منافی ہیں ، اسلیے اس طرح کے نام مسلم معاشرے کے لیے مناسب نہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں