سرکاری ویب سائٹس سے وزرا کی تفصیلات حذف کی جائیں - الیکشن کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

سرکاری ویب سائٹس سے وزرا کی تفصیلات حذف کی جائیں - الیکشن کمیشن

چندی گڑھ
پی۔ٹی۔آئی
ہندوستانی الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کا مرحلہ ختم ہونے تک تمام سرکاری ویب سائٹس سے تمام وزرا ، سیاست داں اور سیاسی جماعتوں کے نام نکال دینے کی ہدایت دی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر پنجاب وی کے سنگھ نے بتایا کہ سرکاری ویب سائٹس پر مرکزی و ریاستی وزیروں کے کارناموں کی تفصیلات درج ہیں اسی طرح سے سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کی بھی تفصیلات موجود ہیں ، یہ تمام ریکارڈ ویب سائٹ سے حذف کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک سرکلر مختلف محکمہ جات کے معتمدین کے نام جاری کر دیا گیا ہے۔

Remove references to ministers, parties from govt websites - EC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں